Maktaba Wahhabi

516 - 849
سورۃ النجم پہلے ہی لفظ ’’وَالنَّجْمِ‘‘ سے ماخوذ ہے۔ [1] زمانہ نزول سیّدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے سب سے پہلی سورت جس میں سجدہ تھا سورئہ نجم اتری ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اور آپ کے آگے پیچھے جتنے تھے سب نے سجدہ کیا لیکن ایک شخص کو میں نے دیکھا کہ اس نے اپنی مٹھی میں مٹی لے کر اسی پر سجدہ کیا پھر میں نے دیکھا کہ اس کے بعد وہ کفر کی حالت پر ہی مارا گیا یہ امیہ بن خلف تھا۔[2] مہاجرین حبشہ کو ابن سعد رحمہ اللہ کے مطابق یہ قصہ یوں پہنچا کہ مکہ والے مسلمان ہوگئے ہیں چنانچہ وہ واپس آگئے لیکن مکہ کے حالات کو آکر دیکھا تو انہیں پھر واپس لوٹنا پڑا۔ اس طرح یہ بات قریب قریب یقینی طور پر معلوم ہو جاتی ہے کہ یہ سورت رمضان ۵نبوی میں نازل ہوئی ہے۔[3] موضوع تقریر کا موضوع کفار مکہ کو اس رویے کی غلطی پر متنبہ کرنا ہے جو وہ قرآن اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابلے میں اختیار کیے ہوئے تھے۔[4]
Flag Counter