یعنی اگر عورتیں اپنے مال مہر میں سے بخوشی تمہیں کچھ دے دیں تو بے شک تم اسے کھاؤ پیؤ سہتا پچتا۔ شہد کے بارے فرمان الٰہی ہے: ﴿فِیْہِ شِفَآئٌ لِّلنَّاسِ﴾ (النحل: ۶۹)[1] ایسی عمر جس سے پناہ مانگی جاتی ہے سوال : (ارذَلِ العمر) کون سی عمر ہے جس سے نبی کائنات صلی اللہ علیہ وسلم پناہ مانگا کرتے تھے؟ جواب : یہ وہ بہکنے والی عمر ہے جس میں آدمی بچپنے کی طرف واپس پلٹ جاتا ہے اس عمر کے تعین بارے مختلف اقوال ہیں ۔ [2] قرآن کی جامع ترین آیت سوال : قرآن کی جامع ترین آیت کونسی ہے؟ جواب : بقول ابن مسعود رضی اللہ عنہ (النحل: ۹۰) کہ اس میں اللہ عزوجل نے ہر قسم کی اچھائی کا حکم دے دیا اور ہر قسم کی برائی سے روک دیا ہے۔ [3] معاہدوں کو توڑنے کا حکم سوال : معاہدوں کو توڑنے کا کیا حکم ہے؟ جواب : معاہدہ توڑنے کو اسلام میں انتہائی قباحت کی نظر سے دیکھا گیا ہے۔ بلکہ سنت وتاریخ بتاتی ہے کہ اہل اسلام نے مفادات پر زد برداشت کر لی ہے مگر معاہدہ نہیں توڑا۔[4] قسمیں توڑنے کے مسائل سوال : کونسی قسمیں توڑی جا سکتی ہیں ؟ جواب : ایسی قسم جو کسی کے ساتھ معاہدے کے طور پر نہیں بلکہ کسی خلاف اولیٰ بات پر کھالی گئی مثلاً میں فلاں پر احسان نہیں کروں گا، فلانے رشتے دار کے گھر نہیں جاؤں گا، ایسی قسمیں توڑ کر تو ان کا کفارہ دے دینا چاہیے جس طرح کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے۔[5] کیا نیکیوں کے اجر دینے میں اللہ عزوجل مونث ومذکر میں فرق کرتا ہے؟ سوال : کیا نیکیوں کے اجر دینے میں اللہ عزوجل مونث ومذکر میں فرق کرتا ہے؟ |
Book Name | تفسیر النساء |
Writer | الشیخ ابن نواب |
Publisher | دار المعرفۃ پاکستان |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 850 |
Introduction |