Maktaba Wahhabi

803 - 849
بیماری کے مارے ہوئے لوگوں کے لیے کارگر وظیفہ سوال : بیماری کے ماروں کے لیے کونسا وظیفہ کارگر ہے؟ جواب : دعا نے ایوب علیہ السلام ! جب بیماری انتہائی کٹھن صورت اختیار کر لے، اپنے بیگانے سب ساتھ چھوڑ جائیں تو ایسے موقع پر یہ دعا پڑھیں : ﴿اَنِّیْ مَسَّنِیَ الضُّرُّ وَ اَنْتَ اَرْحَمُ الرّٰحِمِیْنَo﴾ (الانبیاء: ۸۳) ’’بلا شبہ مجھے تکلیف نے چھوا ہے اور تو سب سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے۔‘‘ دعائے یونس علیہ السلام کے فضائل سوال : دعائے یونس علیہ السلام کے فضائل بیان کیجئے؟ جواب : ایک لمبی حدیث ہے جس کے آخر میں ہے: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں ہاں وہ دعا ذوالنون کی تھی جو انہوں نے مچھلی کے پیٹ میں کی تھی یعنی ﴿لَآ اِلٰہَ اِلَّآ اَنْتَ سُبْحٰنَکَ اِنِّیْ کُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِیْنَo﴾ (الانبیاء: ۸۷) سنو! جو بھی مسلمان جس کسی معاملے میں جب کبھی اپنے رب سے یہ دعا کرے اللہ تعالیٰ اسے ضرور قبول فرماتا ہے۔[1] ابن ابی حاتم میں ہے کثیر بن معبد فرماتے ہیں ، میں نے امام حسن بصری رحمہ اللہ سے پوچھا کہ ابو سعید! اللہ کا وہ اسم اعظم کہ جب اس کے ساتھ اس سے دعا کی جائے۔ اللہ تعالیٰ قبول فرما لے اور جب اس کے ساتھ اس سے سوال کیا جائے تو وہ عطا فرمائے کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا کہ برادر زادے کیا تم نے قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان نہیں پڑھا؟ پھر آپ نے یہی دو آیتیں تلاوت فرمائیں اور فرمایا بھتیجے یہی اللہ کا وہ اسم اعظم ہے جب اس کے ساتھ دعا کی جائے تو وہ قبول فرماتا ہے اور جب اس کے ساتھ مانگا جائے تو وہ عطا فرماتا ہے۔[2] اللہ کی عبادت جنت کی توقع یا اس کے عذاب کے خوف سے کرنا سوال : کیا جو شخص اللہ کی عبادت جنت کی توقع یا اس کے عذاب کے خوف سے کرتا ہے وہ اصلی محب نہیں ہے؟ جواب : بعض صوفی حضرات نے اس نظریہ کو اتنا پھیلایا کہ عوام الناس بھی اس سے متاثر ہوئے
Flag Counter