الْمَیْلِ فَتَذَرُوْہَا کَالْمُعَلَّقَۃِ﴾ ’’تم سارا ایک جانب نہ جھک پڑو کہ (دوسری) کو تم لٹکتا ہوا چھوڑ دو۔‘‘ یہ لفظ اس حقیقت کو واشگاف کر رہے ہیں کہ دوسری تیسری شادی بالکل درست ہے بس اس شرط کو مد نظر رکھنا ہے یہاں سے ان کے نظریے کی جڑ کٹ جاتی ہے (مزید تفصیل کے لیے تفسیر ملاحظہ کیجئے حوالہ ایضاً) دوسرا حدیث میں ہے سیّدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ، یہ سنت ہے کہ جب کسی کنواری سے نکاح کرے تو اس کے ہاں سات دن رہے پھر باری مقرر کرے اور جب شوہر دیدہ سے نکاح کرے تو اس کے ہاں تین دن رہے پھر باری مقرر کرے۔[1] عدم نباہ کے باوجود کیا میاں بیوی کا ایک دوسرے سے چمٹے رہنا ضروری ہے؟ سوال : عدم نباہ کے باوجود کیا میاں بیوی کا ایک دوسرے سے چمٹے رہنا ضروری ہے؟ جواب : جس حد تک ممکن ہو گھر کو توڑنے سے بچانا چاہیے ہاں اگر نظر آرہا ہے کہ نباہ انتہائی کٹھن ہے تو پھر اپنے راستے جدا کر لینے میں کوئی حرج نہیں دونوں کو اللہ کی جانب سے بہتری کی امید رکھنی چاہیے فرمان باری تعالیٰ ہے: ﴿وَ اِنْ تُصْلِحُوْا وَ تَتَّقُوْافَاِنَّ اللّٰہَ کَانَ غَفُوْرًا رَّحِیْمًاo وَ اِنْ یَّتَفَرَّقَا یُغْنِ اللّٰہُ کُلًّا مِّنْ سَعَتِہٖ وَ کَانَ اللّٰہُ وَاسِعًا حَکِیْمًاo﴾ (النسآء: ۱۲۹۔ ۱۳۰) ’’اور اگر تم اصلاح کر لو اور تقویٰ اختیار کرو تو یقینا اللہ بخشنے والا رحم کرنے والا ہے اور اگر وہ دونوں جدا ہو جائیں تو اللہ ہر ایک کو اپنی وسعت سے غنی کر دے گا اور اللہ وسعت وحکمت والا ہے۔‘‘ ایسی مجالس میں بیٹھنا جن میں آیات اللہ کا تمسخر اُڑایا جائے سوال : جن مجالس میں آیات اللہ کا تمسخر اڑایا جا رہا ہو کیا ایسی مجالس میں بیٹھنا جائز ہے؟ جواب : ایسی مجالس میں بیٹھنا بالکل ناجائز ہے آدمی کو چاہیے اگر ایسی جگہ موجود ہے تو اپنی ناراضی کا اظہار کرے اور ہو سکے تو دلائل سے ان کے منہ بند کر دے ورنہ خود وہاں سے اٹھ کر چلا جائے اگر ایسی مجالس میں بیٹھے انسان کے منہ میں ذرا بھی ہلچل نہیں ہوتی تو یہ پھر انہیں کافروں منافقوں میں شمار ہوگا، فرمان باری تعالیٰ ہے: ﴿وَ قَدْ نَزَّلَ عَلَیْکُمْ فِی الْکِتٰبِ اَنْ اِذَا سَمِعْتُمْ اٰیٰتِ اللّٰہِ یُکْفَرُ بِہَا وَ یُسْتَہْزَاُ بِہَافَلَا تَقْعُدُوْا مَعَہُمْ حَتّٰی یَخُوْضُوْا فِیْ حَدِیْثٍ غَیْرِہٖٓ اِنَّکُمْ اِذًا مِّثْلُہُمْ اِنَّ اللّٰہَ جَامِعُ الْمُنٰفِقِیْنَ وَ الْکٰفِرِیْنَ فِیْ جَہَنَّمَ جَمِیْعًاo﴾ (النسآء: ۱۴۰) |
Book Name | تفسیر النساء |
Writer | الشیخ ابن نواب |
Publisher | دار المعرفۃ پاکستان |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 850 |
Introduction |