پھلبہری کے نشانات مٹانے کا مسئلہ سوال : پھلبہری کے نشانات مٹانے کا کیا حکم ہے؟ جواب : اگر اس کا علاج ممکن ہو تو کروانے میں کوئی ممانعت یا رکاوٹ نہیں ہے اگرچہ معروف ومشہور یہی ہے کہ اس مرض کا علاج نہیں ہے۔[1] بیوٹی پارلر چلانا اور وگ لگانا سوال : کیا مسلمان عورت کا میک اپ کی خاطر بیوٹی پارلر جانا جائز ہے؟ شرعاً وِگ کا استعمال کیسا ہے؟ کچھ لوگ اس دعوے کی بنیاد پر وگ کا استعمال جائز قرار دیتے ہیں کہ عورتوں کے بال ستر میں داخل ہیں اور وگ کے ذریعے ان بالوں کو ڈھانکا جا سکتا ہے کیا یہ صحیح ہے؟ جواب : اسلام وہ مذہب ہے جو زینت وزیبائش کو پسند کرتا ہے بلکہ اس کی ترغیب دیتا ہے لیکن اعتدال اور توازن کے ساتھ، اسلام اس بات کا سخت مخالف ہے کہ انسان بلا وجہ اپنے اوپر تقشف، بے چارگی اور پھوہڑ پن کی صورت طاری کیے رہے، اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو سخت ناپسند کرتا ہے جنہوں نے حلال اور جائز زینت وزیبائش کو حرام قرار دیا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ﴿قُلْ مَنْ حَرَّمَ زِیْنَۃَ اللّٰہِ الَّتِیْٓ اَخْرَجَ لِعِبَادِہٖ﴾ (الاعراف: ۳۲) ’’کہہ دیجیے کہ اللہ کی زینت کو کس نے حرام قرار دیا ہے جسے اس نے اپنے بندوں کے لیے تخلیق کیا ہے۔‘‘ اور اللہ تعالیٰ نے نماز سے قبل زینت اختیار کرنے کی تاکید کی ہے۔ اللہ فرماتا ہے: ﴿خُذُوْا زِیْنَتَکُمْ عِنْدَ کُلِّ مَسْجِدٍ﴾ (الاعراف: ۳۱) ’’ہر مسجد کے پاس تم اپنی زینت اختیار کرو۔‘‘ عورت کی فطرت کا لحاظ رکھتے ہوئے اسلام نے زینت کی وہ چیزیں بھی عورتوں کے لیے جائز کر دی ہیں جو مردوں کے لیے حرام ہیں مثلاً سونا ریشم وغیرہ تاہم زینت وزیبائش کے وہ طور طریقے جن میں فطرت اور اعتدال سے روگردانی ہو یا اللہ کی تخلیق میں تبدیلی ہو، مرد اور عورت دونوں کے لیے جس کی طرف یہ آیت اشارہ کرتی ہے: ﴿وَ لَاٰمُرَنَّہُمْ فَلَیُغَیِّرُنَّ خَلْقَ اللّٰہِ﴾ (النسآء: ۱۱۹) ’’(شیطان نے کہا تھا) اور میں لوگوں کو حکم دوں گا پس وہ اللہ کی خلقت میں تبدیلی کریں گے۔‘‘ |
Book Name | تفسیر النساء |
Writer | الشیخ ابن نواب |
Publisher | دار المعرفۃ پاکستان |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 850 |
Introduction |