Maktaba Wahhabi

504 - 849
سورۃ الاحقاف آیت ۲۱ کے فقرے ﴿اِذْ اَنْذَرَ قَوْمَہُ بِالْاَحْقَافِ﴾ سے ماخوذ ہے۔[1] زمانہ نزول ایک تاریخی واقعے سے متعین ہو جاتا ہے جس کا ذکر آیات ۲۹، ۳۲ میں آیا ہے ان آیات میں جنوں کے آنے اور قرآن سن کر جانے کا جو واقعہ بیان ہوا ہے وہ حدیث اور سیرت کی متفق علیہ روایات کی رو سے اس وقت پیش آیا تھا جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم طائف سے مکہ معظمہ کی طرف پلٹتے ہوئے نخلہ کے مقام پر ٹھہرے تھے اور تمام معتبر تاریخی روایات کے مطابق آپ کے طائف تشریف لے جانے کا واقعہ ہجرت سے تین سال قبل کا ہے، لہٰذا یہ متعین ہو جاتا ہے کہ یہ سورت ۱۰ نبوی کے آخر یا ۱۱ نبوی کے ابتدائی زمانے میں نازل ہوئی۔[2] موضوع و مباحث سورت کا موضوع کفار کو ان گمراہیوں کے نتائج سے خبردار کرنا ہے جن میں وہ نہ صرف مبتلا تھے بلکہ بڑے اصرار اور غرور و استکبار کے ساتھ ان پر جمے ہوئے تھے اور الٹا اس شخص کوہدف ملامت بنا رہے تھے جو انہیں ان گمراہیوں سے نکالنے کے لیے کوشاں تھے۔ اس سورت میں بالاختصار انہی گمراہیوں میں سے ایک ایک کی مدلل تردید کی گئی ہے۔[3]
Flag Counter