ملاپ سے پہلے طلاق دینا سوال : نکاح کے بعد ملاپ سے پہلے اگر خاوند طلاق دے دے تو کیا طلاق ہو جائے گی؟ اگر ہو جائے گی تو عدت وحق مہر کا کیا حکم ہوگا؟ جواب : (۱)طلاق ہو جائے گی۔ (۲)ایسی عورت پر کوئی عدت نہیں یہ فوری کہیں اور نکاح کر سکتی ہے۔ (۳)اگر حق مہر طے تھا تو نصف دینا ہوگا اگر طے نہیں ہوا تھا تو شوہر اپنی حیثیت کے مطابق کچھ نہ کچھ دے دے۔ [1] نکاح کے مقاصد سوال : کیا نکاح کا مقصد صرف جنسی خواہش کی تکمیل ہے یا حصول اولاد ہی ہے؟ جواب : یہ نظریہ کسی حد تک درست ہے مگر انتہائی تنگ نظری پر مبنی ہے کسی حد تک ہم نے اس لیے کہا ہے کہ نکاح سے شریعت کا اصل مقصد معاشرہ کو فحاشی اور بے حیائی سے پاک وصاف رکھنا ہے اسی لیے شریعت نے اس بات پر زور دیا ہے کہ بلوغت کے بعد کوئی مرد یا عورت بے زوج نہ رہے اگر زوج فوت ہو جائے یا شوہر طلاق دے دے تو ہر ایک کے لیے مستحب یہی ہے کہ وہ نکاح کرے۔ اور صرف اولاد کے حصول کو ہم نے تنگ نظری پر محمول اس لیے کہا ہے کہ نکاح سے اور کئی مقاصد اور فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں مثلاً نکاح کا دوسرا مقصد قریبی رشتہ داروں میں قرابت کے تعلق کو برقرار رکھنا اور مودت بڑھانا ہے، تیسرا مقصد دینی اخوت کا قیام اور اس میں اضافہ کرنا ہے چوتھا مقصد کئی طرح کے دینی، سیاسی، معاشی فوائد کا حصول ہے اور بعض دفعہ ایسے مقاصد حصول اولاد سے بھی زیادہ اہمیت اختیار کر جاتے ہیں آپ ذرا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی پر نگاہ ڈالیے آپ نے کتنے نکاح کیے؟ کس عمر میں کیے؟ کس قسم کی عورتوں سے کیے اور کن کن مقاصد کے تحت کیے تو یہ حقیقت از خود منکشف ہو جائے گی کہ نکاح کا مقصد صرف جنسی خواہشات کی تکمیل اور حصول اولاد ہی نہیں ہوتا بلکہ اس سے بلند تر مقاصد بھی حاصل ہو سکتے ہیں ۔[2] کن گھروں کا کھانا بلا اجازت بے دھڑک کھایا جا سکتا ہے؟ سوال : کن گھروں کا کھانا بلا اجازت بے دھڑک کھایا جا سکتا ہے؟ جواب : اللہ عزوجل نے اندھے لنگڑے، مریض اور مسلمانوں کو یہ اجازت دی ہے کہ وہ ان گھروں |
Book Name | تفسیر النساء |
Writer | الشیخ ابن نواب |
Publisher | دار المعرفۃ پاکستان |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 850 |
Introduction |