عورت کوطلاق ہو جائے تو بچہ کس کا ہوگا نیز عورت کو دودھ پلانے کا معاوضہ دیا جائے گا؟ سوال : عورت کوطلاق ہو جائے تو بچہ کس کا ہوگا نیز عورت کو دودھ پلانے کا معاوضہ دیا جائے گا؟ جواب : بچہ قانونی طور پر مرد کا ہوتا ہے اور اگر وہ اس کی ماں کو طلاق دے چکا ہے اور اس سے دودھ پلانا چاہتا ہے تو اسے معاوضہ ادا کرے گا۔[1] کسی حرام کام کی قسم کا مسئلہ سوال : اگر کسی حرام کام کی قسم اٹھا لی ہو تو کیا حکم ہے؟ جواب : وہ قسم توڑ کر اس کا کفارہ دینا ضروری ہے، ارشاد باری ہے: ﴿فَرَضَ اللّٰہُ لَکُمْ تَحِلَّۃَ اَیْمَانِکُمْ﴾ (التحریم: ۲) ’’اللہ نے تمہارے قسموں کو توڑنا فرض کر دیا ہے۔‘‘ عورت سے اس کی کس ذمہ داری کے متعلق سوال ہوگا؟ سوال : عورت سے اس کی کس ذمہ داری کے متعلق سوال ہوگا؟ جواب : اللہ عزوجل نے بندے پر فقط اپنی ہی نہیں بلکہ اپنے ماتحتوں کی اصلاح کی بھی ذمہ داری ڈالی ہے، فرمان تعالیٰ ہے: ’’ایمان والو! خود کو اور اپنے گھر والوں کو آگ سے بچاؤ کہ جس کا ایندھن لوگ اور پتھر ہیں ۔‘‘ (التحریم: ۶) نیز بخاری میں حدیث ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں : تم میں سے ہر شخص راعی (نگران) ہے اور اس سے اس کی رعیت کے متعلق باز پرس ہوگی، امام بھی راعی ہے اس سے اس کی رعیت کے متعلق پوچھا جائے گا، مرد اپنے گھر والوں کا نگران ہے اس سے اس کی رعیت متعلق پوچھا جائے گا، عورت اپنے خاوند کے گھر کی نگران ہے اس سے اس کی رعیت بارے پوچھا جائے گا۔[2] سچی توبہ سوال : توبۃً نصوحًا کسے کہتے ہیں ؟ جواب : یہ اس پکی توبہ کو کہتے ہیں جس میں درج ذیل شرائط پائی جائیں ۔ (۱) آدمی اپنے کیے پر نادم ہو۔ (۲) آئندہ اس کام کو نہ کرنے کا عزم کرے۔ (۳)اس عہد کو حتی الوسع نباہنے کی کوشش کرے۔ (۴)اگر گناہ کسی حق تلفی پر مبنی ہو تو اس کا نقصان پورا کرے۔[3] |
Book Name | تفسیر النساء |
Writer | الشیخ ابن نواب |
Publisher | دار المعرفۃ پاکستان |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 850 |
Introduction |