جواب : ایک مسلمان عورت کے لیے کسی غیر مسلم سے شادی کرنا گناہ ہے۔ مسلمان مرد صاحب کتاب عورت۔ یعنی عیسائی یا یہودی سے شادی کر سکتا ہے لیکن مسلمان عورت کو ایسا کرنے کی اجازت نہیں ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ جب ایک مسلمان مرد کسی عیسائی یا یہودی عورت سے شادی کرتا ہے تو وہ اپنے عقیدے کے مطابق بیوی کو یہ اجازت دیتا ہے کہ وہ جس مذہب سے تعلق رکھتی ہے اس کے مطابق اپنی عبادات ادا کرتی رہے اسلام کے سوا کسی دوسرے مذہب میں یہ رعایت موجود نہیں ہے اس لیے اس بات کا یقین نہیں دلایا جا سکتا کہ اگر مسلمان عورت غیر مسلم سے شادی کرے تو اسے اپنے عقیدے پر قائم رہنے اور عبادات ادا کرنے کی اجازت ہوگی یا نہیں پوری دنیا میں خاندان کا جو ڈھانچہ ہے اس میں فوقیت مرد کو حاصل ہے۔ مسلمانوں کو اس بات کی اجازت نہیں دی گئی کہ وہ اپنی خوشی سے خود کو غیر مسلموں کی غلامی میں دے دیں یا غیر مسلموں کے ساتھ اس قسم کے رشتے اور تعلقات قائم کریں ، جہاں ان کی اپنی حیثیت کمتر یا محکوم کی ہو شادی جیسے معاملے میں ہونے والے بچوں کے مستقبل کا بھی خیال رکھنا ہوتا ہے اگر مسلمان عورت کا غیر مسلم شوہر ہو تو بچے غیر مسلم ہی کے طور پر پہچانے بھی جائیں گے اور اسی طرح ان کی ذہنی تربیت بھی ہوگی لہٰذا کسی مسلمان عورت کا غیر مسلم مرد سے نکاح جائز نہیں ہوتا ان دونوں کے تعلقات ’’ناجائز‘‘ ہی کے زمرے میں آئیں گے اور کسی بھی مسلمان عورت سے اس قسم کے غیر اخلاقی تعلقات کے قیام کی نہ توتوقع کی جا سکتی ہے اور نہ اسے یہ اجازت دی جا سکتی ہے جو عورت اس اسلامی اصول کو ماننے سے انکار کرتی ہے اسے مسلمان نہیں کہا جا سکتا۔ [1] خودکشی کے احکام و مسائل سوال : خودکشی کا اسلام میں کیا حکم ہے؟ جواب : خود کشی اسلام میں حرام ہے۔ فرمان تعالیٰ ہے: ﴿وَ لَا تَقْتُلُوْٓا اَنْفُسَکُمْ﴾ (النسآء: ۲۹) ’’اور تم اپنے آپ کو قتل نہ کرو۔‘‘ اور کئی ایک احادیث اس مسئلہ کو واضح کرنے کے لیے آئی ہیں ، مثلاً بخاری ومسلم میں ہے جو شخص کسی لوہے سے خود کشی کرے گا وہ قیامت تک جہنم کی آگ میں لوہے سے خود کشی کرتا رہے گا وہ ہمیشہ ہمیشہ جہنم کی آگ میں زہر کھاتا رہے گا اور روایت میں ہے کہ جو شخص اپنے تئیں جس چیز سے قتل کرے گا۔ وہ قیامت والے دن اسی چیز سے عذاب کیا جائے گا۔[2] |
Book Name | تفسیر النساء |
Writer | الشیخ ابن نواب |
Publisher | دار المعرفۃ پاکستان |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 850 |
Introduction |