Maktaba Wahhabi

673 - 849
٭ …اکابر بریلوی علماء کی شہادت: اسی طرح ﴿وَّدَاعِیًا اِلَی اللّٰہِ بِاِذْنِہٖ وَ سِرَاجًا مُّنِیْرًا﴾ کا ترجمہ یوں ہے: ’’اللہ کی طرف اس کے حکم سے بلاتا ہے اور چمکا دینے والا نور ہے۔‘‘[1] اور حاشیہ یوں ہے: ’’درحقیقت ہزاروں آفتابوں سے زیادہ روشنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے آفتاب نور نبوت نے پہنچائی اور کفر و ضلالت کے ظلمات شدیدہ کو اپنے نور حقیقت افرو ز سے دور کر دیا اور خلق کے لیے معرفت الٰہی تک پہنچنے کی راہیں روشن وواضح کر دیں اور ضلالت کی تاریک وادیوں میں راہ گم کرنے والوں کو اپنے نور ہدایت سے راہ یاب فرمایا اور اپنے نور نبوت سے ضمائر اور قلوب و ارواح کو منور کیا۔‘‘[2] وسیلہ کے مسائل سوال : وسیلہ کی کیا تعریف ہے؟ [: جو بھی ذریعہ یا سبب اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے کے لیے اختیار کیا جائے اسے وسیلہ کہتے ہیں ۔[3] سوال : جائز وسیلہ کون سا ہے؟ جواب : جائز وسیلے کی تین اقسام ہیں : (ا)… اللہ تعالیٰ کو اس کے اسماء وصفات کا وسیلہ ڈالنا۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿وَ لِلّٰہِ الْاَسْمَآئُ الْحُسْنٰی فَادْعُوْہُ بِہَا وَ ذَرُوا الَّذِیْنَ یُلْحِدُوْنَ فِیْٓ اَسْمَآئِہٖ سَیُجْزَوْنَ مَا کَانُوْا یَعْمَلُوْنَo﴾ (الاعراف: ۱۸۰) ’’اچھے نام اللہ ہی کے ہیں پس تم اسے ان کے ذریعے پکارو اور جو لوگ اس کے ناموں میں کی اختیار کرتے ہیں ان کو چھوڑ دو وہ جو کچھ کر رہے ہیں عنقریب اس کی سزا پائیں گے۔‘‘ (ب)… نیک اعمال کا وسیلہ ڈالنا، ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿رَبَّنَآ اِنَّنَا سَمِعْنَا مُنَادِیًا یُّنَادِیْ لِلْاِیْمَانِ اَنْ اٰمِنُوْا بِرَبِّکُمْ فَاٰمَنَّا رَبَّنَا فَاغْفِرْلَنَا ذُنُوْبَنَا وَ کَفِّرْعَنَّا سَیِّاٰتِنَا وَ تَوَفَّنَا مَعَ الْاَبْرَارِo﴾ (آل عمران: ۱۹۳) ’’اے ہمارے پروردگار، ہم نے ایک ندا کرنے والے کو سنا کہ وہ ایمان کے لیے پکار رہا تھا کہ اپنے پروردگار پر ایمان لے آؤ تو ہم ایمان لے آئے اے ہمارے پروردگار ہمارے گناہ معاف فرما اور ہماری برائیوں کو ہم سے محو کر دے اور ہم کو (دنیا سے) نیک بندوں کے ساتھ اٹھا۔‘‘
Flag Counter