دوران عدت پیغام نکاح کا طریقہ مطلب یہ ہے کہ صراحت کے بغیر نکاح کی چاہت کا اظہار کسی اچھے طریق پر عدت کے اندر کرنے میں گناہ نہیں مثلاً یوں کہنا میں ایسی ایسی عورت کو پسند کرتا ہوں ، میں نکاح کرنا چاہتا ہوں … اسی طرح اس عورت سے جسے طلاق بائن مل چکی ہے عدت کے اندر ایسے مبہم الفاظ کہنا بھی جائز ہے۔ ان سے یوں نہ کہو کہ میں تم پر عاشق ہوں تم بھی وعدہ کرو میرے علاوہ کسی سے نکاح نہ کرو گی وغیرہ۔ عدت میں ایسے الفاظ کہنا جائز نہیں ہے۔ علماء کا اجماع ہے: عدت کے اندر نکاح صحیح نہیں ، اگر کسی نے کر لیا اور دخول بھی ہو گیا تو بھی ان میں جدائی کروا دی جائے گی۔ ہاں رجعی طلاق کی عدت میں بجز اس کے خاوند کے کسی کو بھی یہ حق نہیں کہ وہ اشارۃً یا کنایۃً بھی اپنی رغبت کا اظہار کرے۔ و اللہ اعلم[1] |
Book Name | تفسیر النساء |
Writer | الشیخ ابن نواب |
Publisher | دار المعرفۃ پاکستان |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 850 |
Introduction |