Maktaba Wahhabi

555 - 849
سورۃ القیامۃ پہلی ہی آیت کے لفظ القیامہ کو اس کا نام قرار دیا گیا ہے یہ صرف نام ہی نہیں بلکہ اس کا عنوان بھی ہے۔ [1] زمانہ نزول ومضمون یہاں سے آخر کلام اللہ تک جو سورتیں پائی جاتی ہیں ان میں سے اکثر اپنے مضمون اور انداز بیان سے اس زمانے کی نازل شدہ معلوم ہوئی ہیں جب سورۃ مدثر کی ابتدائی سات آیات کے بعد نزول قرآن کا سلسلہ بارش کی طرح شروع ہوا اور پے در پے نازل ہونے والی ان سورتوں میں ایسے پر زور اور موثر طریقے سے نہایت جامع اور مختصر فرقوں میں اسلام اور اس کے بنیادی عقائد اور اخلاقی تعلیمات کو پیش کیا گیا ہے اور اہل مکہ کو ان کی گمراہیوں پر متنبہ کیا گیا جس سے قریش کے سردار بوکھلا گئے۔ [2]
Flag Counter