کے اعمال بتا دئیے جائیں گے اور جس کے حساب کی تحقیق شروع ہوگئی وہ تباہ ہوا۔[1] سبحان کا لغوی مفہوم سوال : سبحان کا لغوی مفہوم کیا ہے؟ جواب : ’’سبح‘‘ ابن الفارس کے نزدیک لفظ سبح کے بنیادی معنی دو ہیں : (۱) عبادت کی قسم اور دوڑنے کی قسم اور امام راغب کے نزدیک سبح کا معنی کسی چیز کا پانی، ہوا میں تیرنا یا تیزی سے گزر جانا اور سباح یعنی تیراک ہے اور سبحان سبح سے مصدر ہے جیسے غَفر سے غُفران، فضا میں لاکھوں کروڑوں سیارے نہایت تیزی سے گردش کر رہے ہیں جن میں نہ کبھی لرزش پیدا ہوئی ہے نہ جھول اور نہ تصادم یا ٹکراؤ جس سے واضح ہوتا ہے کہ ان پر کنٹرول کرنے والی ہستی اپنی تقدیر و تدبیر اور انتظام میں نہایت محکم اور ہر قسم کے بے تدبیری عیب ونقص سے پاک ہستی ہی ہو سکتی ہے پھر یہ بھی ضروری ہے کہ ایسی مدبر ہستی جو اپنی تدبیر محکم سے کائنات کا انتظام چلا رہی ہو وہ اس انتظام وانصرام میں بلا شرکت غیرے مختار کل ہو کیونکہ کسی بھی دوسرے کا عمل دخل اس کائنات کے انتظام میں خلل انداز ہو کر اس میں گڑ بڑ پیدا کر سکتا ہے لہٰذا سبحان سے مراد وہ ہستی ہو سکتی ہے جو (۱)ہر طرح کے عیب ونقص سے پاک ہو۔ (۲)بلا شرکت غیرے مختار کل بھی ہو۔ (۳)کائنات کی تمام اشیاء پر پورا پورا کنٹرول بھی رکھتی ہو۔ [2] یتیم کی کفالت کا اجر سوال : یتیم کی کفالت کا کیا اجر ہے؟ جواب : آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں اور یتیم کا کفیل جنت میں اس طرح ہوں گے پھر آپ نے اپنی شہادت کی اور وسطی انگلی کی طرف اشارہ کیا اور انہیں تھوڑا سا کھول دیا۔[3] سائل سے کیسا برتاؤ کرنا چاہیے سوال : سائل سے کیسا برتاؤ کرنا چاہیے؟ جواب : آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جب کوئی سائل آتا یا کوئی شخص اپنی حاجت بیان کرتا تو آپ صحابہ سے فرماتے ہیں کہ تم بھی سفارش کرو تمہیں اجر ملے گا، اور اللہ تعالیٰ اپنے نبی کی زبان سے جو چاہے گا حکم دے گا۔[4] |
Book Name | تفسیر النساء |
Writer | الشیخ ابن نواب |
Publisher | دار المعرفۃ پاکستان |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 850 |
Introduction |