سورۃ الھمزۃ تعارف اس کے مکی ہونے پر سب مفسرین کا اتفاق ہے۔ اس میں چند ایسی اخلاقی برائیوں کی مذمت کی گئی ہے جو جاہلیت کے معاشرے میں زرپرست مالداروں کے اندر پائی جاتی تھیں ۔[1] سورۃ الفیل تعارف یہ سورت بالاتفاق مکی ہے۔[2] اللہ عزوجل نے قریش پر اپنی جو خاص نعمت فرمائی تھی اس کا ذکر کر رہا ہے کہ جس لشکر نے ہاتھیوں کو ساتھ لے کر کعبے کو ڈھانے کے لیے چڑھائی کی تھی اللہ تعالیٰ نے اس سے پہلے کہ وہ کعبے کے وجود کو مٹائیں ان کا نام ونشان مٹا دیا ان کی تمام فریب کاریاں ان کی تمام قوتیں سلب کر لیں ، بربادوغارت کر دیا یہ لوگ مذہباً نصرانی تھے مگر دین مسیح کو مسخ کر دیا تھا تقریباً بت پرست ہوگئے تھے انہیں اس طرح نامراد کرنا گویا پیشِ خیمہ تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کا اور آپ کی آمد آمد کی اطلاع تھی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اسی سال تولد ہوئے تھے۔ اکثر تاریخ داں کا یہی قول ہے۔[3] |
Book Name | تفسیر النساء |
Writer | الشیخ ابن نواب |
Publisher | دار المعرفۃ پاکستان |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 850 |
Introduction |