معوذتین سورۃ الفلق سورۃ الناس اگرچہ قرآن مجید کی یہ آخری دو سورتیں بجائے خود الگ الگ ہیں اور مصحف میں الگ ناموں ہی سے لکھی ہوئی ہیں لیکن ان کے درمیان اتنا گہرا تعلق ہے اور ان کے مضامین ایک دوسرے سے اتنی قریبی مناسبت رکھتے ہیں کہ ان کے مشترک نام معوذتین (پناہ مانگنے والی دو سورتیں ) رکھا گیا ہے۔ امام بیہقی نے دلائل نبوہ میں لکھا ہے کہ یہ نازل بھی ایک ساتھ ہی ہوئی ہیں اسی وجہ سے ان کا مجموعی نام معوذتین ہے۔ [1] ان کے مکی مدنی ہونے میں اختلاف ہے۔[2] فضائل کسی بھی قسم کے شر سے اللہ کی پناہ مانگنے کے لیے سورۃ الفلق اور سورۃ الناس جیسی کوئی چیز نہیں ان سورتوں میں تمام جسمانی وروحانی آفات سے بچانے اور انہیں دور کرنے کی زبردست تاثیر موجود ہے خصوصاً پناہ کے باب میں انہیں بے مثل قرار دیا ہے یہاں چند احادیث درج کی جاتی ہیں : ۱۔ سیّدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم نے وہ آیات نہیں دیکھیں جو آج رات نازل کی گئی ہیں جن کی مثل کبھی دیکھی نہیں گئی وہ ﴿قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ﴾ اور ﴿قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ﴾ ہیں ۔ [3] انہی سے دوسری جگہ مروی ہے: کیا میں تمہیں سب سے بہتر وہ چیز نہ بتاؤں جس کے ساتھ پناہ پکڑنے والے پناہ پکڑتے ہیں ؟ میں نے کہا: کیوں نہیں ! فرمایا: ﴿قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ﴾ اور ﴿قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ﴾ [4] ۲۔ عبداللہ بن حبیب فرماتے ہیں : ہم اندھیرے اور بارش والی رات میں نکلے ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تلاش کر رہے تھے تاکہ آپ ہمیں نماز پڑھائیں ، چنانچہ ہم آپ سے جا ملے، آپ نے فرمایا: کہو میں نے |
Book Name | تفسیر النساء |
Writer | الشیخ ابن نواب |
Publisher | دار المعرفۃ پاکستان |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 850 |
Introduction |