Maktaba Wahhabi

550 - 849
سورۃ المعارج تیسری آیت کے لفظ ذی المعارج سے ماخوذ ہے۔[1] زمانہ نزول اس کے مضامین شہادت دیتے ہیں کہ اس کا نزول بھی قریب قریب انہی حالات میں ہوا ہے جن میں سورۃ الحاقہ نازل ہوئی تھی۔[2] موضوع اس میں ان کفار کو تنبیہ ونصیحت کی گئی ہے جو قیامت اور آخرت اور دوزخ اور جنت کی خبروں کا مذاق اڑاتے تھے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو چیلنج دیتے تھے کہ اگر تم سچے ہو اور تمہیں جھٹلا کر ہم عذاب جہنم کے مستحق ہو چکے ہیں تو لے آؤ وہ قیامت جس سے تم ہم کو ڈراتے ہو، اس سورت کی ساری تقریر اسی چیلنج کے جواب میں ہے۔[3]
Flag Counter