حکمت کیا ہے؟ حکمت سے مراد یہاں پر قرآن کریم اور حدیث شریف کی پوری مہارت ہے جس سے ناسخ منسوخ، محکم و متشابہ، مقدم و موخر، حلال و حرام اور مثالوں کی معرفت حاصل ہو جائے۔[1] پڑھنے کو تو اسے ہر برا بھلا پڑھتا ہے لیکن اس کی تفسیر اور اس کی سمجھ وہ حکمت ہے جسے اللہ چاہے عنایت فرماتا ہے، اور ایسے لوگ بھی ہیں جو دنیا کے علم کے بڑے ماہر ہیں ، ہر امر دنیوی کو عقل مندی سے سمجھ لیتے ہیں لیکن دین میں بالکل اندھے ہیں ۔ اور ایسے لوگ بھی ہیں کہ دنیوی علم میں کمزور ہیں لیکن علوم شرعی میں بڑے ماہر ہیں پس یہ لوگ بھی ہیں کہ دنیوی علم میں کمزور ہیں لیکن علوم شرعی میں بڑے ماہر ہیں پس یہ ہے وہ حکمت جو اللہ نے اسے دی ہے اور اُسے اس سے محروم رکھا ہے۔[2] آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے: ’’اللہ تعالیٰ جس کے ساتھ بھلائی کا ارادہ کرتے ہیں اسے دین کی سمجھ عطا فرما دیتے ہیں ۔‘‘[3] اسی حدیث میں ہے: ’’عطا اللہ کرتا ہے میں تو فقط تقسیم کرنے والا ہوں ۔‘‘ |
Book Name | تفسیر النساء |
Writer | الشیخ ابن نواب |
Publisher | دار المعرفۃ پاکستان |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 850 |
Introduction |