Maktaba Wahhabi

884 - 849
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب یہودی تمہیں سلام کہتے ہیں تو سلام کے بجائے سام کہتے ہیں (یعنی موت) تو ان کے جواب میں تم فقط (وعلیک) کہہ دیا کرو۔ [1] کب سرگوشی کرنا منع ہے؟ سوال : کب سرگوشی کرنا منع ہے؟ جواب : جب فقط تین آدمی ہوں اور وہ ایک کو چھوڑ کر دو آپس میں سرگوشی کریں یہ ناجائز ہے ہاں زیادہ ہوں تو پھر کوئی حرج نہیں ۔[2] مجلس کے آداب سوال : مجلس کے کیا آداب ہیں ؟ جواب : ۱۔ مجلس میں بیٹھے اگر کھل جانے کا کہا جائے تو کھل جانا چاہیے اس سے اللہ کشادگی عطا کرتا ہے اور جب اٹھنے کا کہا جائے تو اٹھ جاؤ۔ (المجادلۃ: ۱۱) ۲۔ کسی کو اٹھا کر وہاں نہ بیٹھو۔[3] ۳۔ اگر کوئی مجلس چھوڑ کر جائے واپس آنے پر وہ اپنی جگہ کا زیادہ حقدار ہے۔[4] ۴۔ مجلس میں پہنچ کر سلام کیا جائے۔[5] پھنسانے کے لیے شیطان کا طریقہ واردات سوال : لوگوں کو پھنسانے کے لیے شیطان کا طریقہ واردات کیا ہے؟ جواب : شیطان انسان کو سبز باغ دکھا کر اپنے دام تزویر میں پھنسا لیتا ہے اور پھر پھنسانے کے بعد کہتا ہے ارے مجھے تو اللہ سے ڈر لگتا ہے میں تو چلا، ارشاد باری تعالیٰ ہے: ’’شیطان کی مانند جب وہ انسان کو کہتا ہے کفر کر تو جب وہ کفر کر لیتا ہے تو کہتا ہے: ﴿اِِنِّی بَرِیٓئٌ مِّنْکَ اِِنِّیْٓ اَخَافُ اللّٰہَ رَبَّ الْعٰلَمِیْنَo﴾ (الحشر: ۱۶) ’’بلاشبہ میں تجھ سے بری ہوں ، میں اللہ سے ڈرتا ہوں جو سارے جہانوں کا پروردگار ہے۔‘‘
Flag Counter