Maktaba Wahhabi

575 - 849
سورۃ الکافرون تعارف یہ سورت مکی ہے۔ یہ سورت مذہبی رواداری کی تلقین کے لیے نازل ہوئی جس طرح کہ آج کل کے بعض لوگ خیال کرتے ہیں بلکہ یہ اس لیے نازل ہوئی کہ کفار کے دین اور ان کی پوجا پاٹ اور ان کے معبودوں سے قطعی براء ت اور لا تعلقی کا اعلان کر دیا جائے اور انہیں بتا دیا جائے کہ دین کفر اور دین اسلام ایک دوسرے سے بالکل الگ ہیں ۔[1] فضائل مختلف روایات میں ثابت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے طواف کے رکعتوں میں [2] صبح کی سنتوں میں [3] مغرب کی سنتوں میں یہ پڑھا کرتے تھے۔[4] ایک دفعہ سیّدنا نوفل زینب کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس وظیفہ سکھانے کے لیے لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ﴿قُلْ ٰٓیاََیُّہَا الْکٰفِرُوْنَ﴾ پڑھ کر سو جایا کرو اس میں شرک سے براء ت و بیزاری ہے۔[5]
Flag Counter