Maktaba Wahhabi

815 - 849
جواب : نہیں ! یہ جائز ہے نہ اس کے برعکس۔[1] لہٰذا رشتہ کرتے وقت لڑکی کے ساتھ لڑکے کی قماش کو بھی مدنظر رکھا جائے۔ صبح بخیر، شام بخیر کہنا کن کا طریقہ ہے؟ سوال : صبح بخیر، شام بخیر کہنا کن کا طریقہ ہے؟ جواب : جاہلیت میں اہل عرب کا یہ طریقہ کار تھا۔[2] گھروں میں داخلے کے آداب اور اجازت لینے کے احکام و مسائل سوال : کسی کے ہاں جائیں تو سلام پہلے کہا جائے یا اجازت پہلے لی جائے؟ جواب : پہلے سلام کہا جائے۔[3] سوال : اجازت لینے کے شرعی آداب کیا ہیں ؟ جواب : (۱)تین دفعہ اجازت مانگنی چاہیے نہ ملے تو واپس پلٹ جانا چاہیے۔ (۲)اجازت لینے والا دروازے سے ہٹ کر کھڑا ہو کہ کہیں اندر نظر نہ پڑ جائے۔ (۳)اندر سے (کون) کہا جائے تو جواب میں اپنا نام بتایا جائے۔[4] سوال : اپنے گھر بلا بتائے جایا جا سکتا ہے؟ جواب : بہتر ہے کہ بتا کر جایا جائے۔[5] سوال : گھروں وغیرہ میں داخل ہونے کا کیا طریقہ ہے؟ جواب : گھروں میں سلام کر کے داخل ہونا چاہیے اگر کوئی موجود نہ بھی تب بھی فرشتوں کی نیت کر کے سلام کر لیا جائے ایسے مجالس وغیرہ میں جا کر بھی سلام کرنا چاہیے تاکہ ایک ہمدردی وغمگساری کا ماحول پیدا ہو جائے۔ فرمان باری تعالیٰ ہے: ﴿فَاِِذَا دَخَلْتُمْ بُیُوتًا فَسَلِّمُوْا عَلٰی اَنفُسِکُمْ تَحِیَّۃً مِّنْ عِنْدِ اللّٰہِ مُبٰرَکَۃً طَیِّبَۃً﴾ (النور: ۶۱) ’’سو جب تم گھروں میں داخل ہو تو اپنے نفسوں پر سلام کرو یہ اللہ کی جانب سے مبارک اور پاکیزہ تحفہ ہے۔‘‘
Flag Counter