Maktaba Wahhabi

684 - 849
تفصیل کے لیے مذکورہ آیت کی تفسیر دیکھئے۔ اس کے درج ذیل اوصاف ہمیں قرآن وسنت سے ملتے ہیں ۔ سوتے ہوئے کیا کرنا چاہیے؟ سیّدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: رات کو جب سونے لگو تو چراغ بجھا دو، دروازے بند کر دو، مشکیزوں کے منہ باندھ دو اور کھانے پینے کی اشیاء ڈھانپ دو۔[1] سونے سے قبل چکنائی والے ہاتھ دھو دو سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی اس حال میں سوئے کے اس کے ہاتھ میں چکنائی کی بو ہو تو اس نے اپنے ہاتھ نہ دھوئے ہوں پھر اسے کوئی چیز نقصان پہنچا جائے تو وہ فقط اپنے آپ کو ہی ملامت کرے۔[2] باوضو سونے کی فضیلت سیّدنا معاذ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو کوئی بھی مسلمان اللہ کا ذکر کر کے باوضو رات بسر کرے پھر اسے رات کو جاگ آئے۔ چنانچہ وہ اللہ سے دنیا وآخرت کی بھلائی مانگے تو اللہ اسے وہ والی چیز عطا کر دیتا ہے۔[3] ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ بلا شبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے باوضو رات بسر کی اس کے اندرونی لباس میں ایک فرشتہ رات گزارتا ہے اسے جب بھی جاگ آئے تو فرشتہ کہتا ہے، اے اللہ اپنے فلانے بندے کو بخش دے اس نے باوضو رات بسر کی ہے۔[4] سوتے ہوئے قرآن کا جو حصہ ایک مسلمان کو پڑھنا چاہیے سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بلا شبہ ہر رات جب بھی اپنے بستر پر آئے تو دونوں ہاتھ جمع کرتے پھر ان میں پھونکتے، ان دونوں میں ﴿قُلْ ہُوَ اللّٰہُ اَحَدٌo قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِo قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِo﴾ پڑھتے پھر انہیں اپنے جسم پر جہاں تک بس چلتا پھیر لیتے انہیں اپنے سر، چہرے اور جسم کے اگلے حصے سے شروع کرتے، ایسا آپ تین بار کرتے۔[5]
Flag Counter