ریڈیو پر عورت عاشقانہ گیت گائے اور سریلے نغموں کے ساتھ فحش مضامین سنا سنا کر لوگوں کے جذبات میں آگ لگائے؟ کیا وہ اسے جائز رکھ سکتا ہے کہ عورت ڈراموں میں کبھی کسی کی بیوی اور کبھی کسی کی معشوقہ کا پارٹ ادا کریں ؟ یا ہوائی میزبان ( Air Hostess ) بنائی جائیں اورانہیں خاص طور پر مسافروں کا دل لبھانے کی تربیت دی جائے؟ یا کلبوں ، مخلوط مجالس اور اجتماعی تقریبات میں بن ٹھن کر آئیں اور مردوں سے خوب کھل مل کر بات چیت اور ہنسی مذاق کریں یہ کلچر آخر کس قرآن سے برآمد کی گئی ہے خدا کا نازل کردہ قرآن تو سب کے سامنے ہے اس میں کہیں اس کلچر کی گنجائش نظر آتی ہو تو اس مقام کی نشان دہی کر دی جائے۔[1] عورتیں اپنے گھروں میں ٹکی رہیں اصل میں لفظ (قَرْنَ) استعمال ہوا ہے بعض اہل لغت نے اس کو قرار سے ماخوذ بتایا ہے اور بعض نے وقار سے۔ اگر اس کو قرار سے لیا جائے تو معنی ہوں گے ’’قرار پکڑو‘‘ ٹک رہو۔ اور اگر وقار سے لیا جائے تو مطلب ہوگا سکون سے رہو، چین سے بیٹھو۔ دونوں صورتوں میں آیت کا منشا یہ ہے کہ عورت کا اصل دائرہ عمل اس کا گھر ہے اس کو اسی دائرے میں رہ کر اطمینان کے ساتھ اپنے فرائض انجام دینے چاہئیں اور گھر سے باہر صرف ضرورت سے ہی نکلنا چاہیے۔[2] آیت حجاب کا نزول اور ضرورت کے لیے نکلنے کی اجازت سیّدہ سودہ رضی اللہ عنہا نے جب یہ بات سیّدنا عمر رضی اللہ عنہ کے منہ سے سنی (انہوں نے پردہ کے نزول کی طمع میں جب یہ قضائے حاجت کے لیے نکلیں تو ان پر آواز کسی تھی) تو گھر آکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: میں ضرورت سے باہر نکلی تھی لیکن سیّدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ایسی ایسی گفتگو کی، اس وقت آپ میرے گھر میں تھے اور بیٹھے کھانا کھا رہے تھے ایک ہڈی آپ کے ہاتھ میں تھی اسی حالت میں آپ پر وحی آنا شروع ہوئی پھر وحی کی حالت موقوف ہوگئی اور ہڈی اسی طرح آپ کے ہاتھ میں تھی جسے آپ نے ہاتھ سے رکھا نہ تھا، آپ نے فرمایا: تم عورتوں کو ضرورت سے گھر سے باہر نکلنے کی اجازت دی گئی ہے۔‘‘[3] عورت محرم کے بغیر سفر نہ کرے ۱۔ سیّدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ایک آدمی کھڑا ہو کر کہنے لگا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میری بیوی حج کے لیے نکلی ہے اور میرا نام فلاں غزوے میں لکھا گیا ہے، آپ نے فرمایا: لوٹ جا اور اپنی بیوی کے ساتھ حج کر۔[4] |
Book Name | تفسیر النساء |
Writer | الشیخ ابن نواب |
Publisher | دار المعرفۃ پاکستان |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 850 |
Introduction |