عزوجل جس خوراک کا بندوبست کرتے ہیں اس کے بارے میں قرآن بیان کرتا ہے: ’’اور کھجور کے تنے کو زور سے ہلاؤ وہ آپ پر تازہ پکی ہوئی کھجوریں گرائے گا۔‘‘ (مریم: ۲۵) اس آیت کے تحت امام ابن کثیر رحمہ اللہ رقمطراز ہیں : ’’حضرت عمرو بن میمون رحمہ اللہ کا فرمان ہے کہ نفاس والی عورتوں کے لیے تر کھجوروں سے اور خشک کھجوروں سے بہتر اور کوئی چیز نہیں ۔‘‘ (۳/ ۳۸۵) گود میں کلام کرنے والے بچے سوال : کتنے بچوں نے گود میں کلام کیا ہے؟ جواب : بخاری ومسلم میں ایک لمبی حدیث ہے جس میں ہے کہ بنی اسرائیل کے تین بچوں نے مہد میں کلام کیا تھا، ان میں سے ایک تو یہی عیسیٰ علیہ السلام ہیں ، دوسرا ابن جریج راہب والا بچہ تیسرا بچہ جو کہ اپنی دنیا پر ریجھی ماں کو بول کر آخرت کی طرف بڑھنے پر آمادہ کرتا ہے۔[1] بعض دیگر بچوں کے بھی جھولے میں کلام کرنے کا تذکرہ ملتا ہے۔ البتہ بنی اسرائیل کے ایسے بچوں کی تعداد تین ہے۔ (ش ح) نماز کے احکام و مسائل سوال : نماز کو ضائع کرنے کے کیا معنی ہیں ؟ جواب : نماز کو لیٹ کر کے پڑھنا یا پڑھنا ہی ناں ۔[2] سوال : ترک نماز کا کیا حکم ہے؟ جواب : اس بارے شدید وعید آئی ہے، امام احمد رحمہ اللہ کا وقف ہے کہ جان بوجھ کر نماز چھوڑنے والا کافر ہو جاتا ہے۔[3] سوال : اگر کوئی نماز بھول جائے یا سوتا رہ جائے تو وہ کب ادا کرے؟ جواب : جب یاد آئے یا جب جاگ آئے، فرمان باری تعالیٰ ہے: ﴿وَ اَقِمِ الصَّلوٰۃَ لِذِکْرِیْo﴾ (طٰہٰ: ۱۴) ’’میری یاد آنے پر نماز قائم کر۔‘‘ بخاری ومسلم میں ہے جو شخص سوتے میں یا بھول کر نماز کا وقت گزار دے اس کا کفارہ یہی ہے یاد آتے ہی نماز پڑھ لے۔[4] سوال : اولاد کو کس عمر میں نماز کا حکم دینا چاہیے؟ |
Book Name | تفسیر النساء |
Writer | الشیخ ابن نواب |
Publisher | دار المعرفۃ پاکستان |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 850 |
Introduction |