Maktaba Wahhabi

676 - 849
جواب : زخم درست ہو جانے اور بھر جانے کے بعد۔ (دیکھئے تفسیر ایضاً) سوال : قصاص لے لینے کے بعد اگر اسی زخم سے عورت فوت ہو جاتی ہے تو کیا دوبارہ قصاص لیا جائے گا؟ جواب : نہیں ۔ (دیکھئے تفسیر ایضاً) قصاص ودیت کے احکام کے لیے سوال ۳۸ تا ۴۳ دیکھئے) کسی کو قرآن یا حدیث کی وجہ سے اہل قرآن یا اہل حدیث پکارنا درست ہے؟ سوال : کیا کسی کو قرآن یا حدیث کی وجہ سے اہل قرآن یا اہل حدیث پکارنا درست ہے؟ جواب : جی ہاں ! دلیل قرآن کی آیت ہے: ﴿وَلْیَحْکُمْ اَہْلُ الْاِنْجِیْلِ بِمَآ اَنْزَلَ اللّٰہُ فِیْہِ﴾ (المآئدۃ: ۴۷) ’’اور چاہیے کہ اہل انجیل اس چیز کے ساتھ فیصلہ کریں جو اللہ نے اس بارے نازل کیا ہے۔‘‘ غیر مسلموں سے دوستی اور ملنے جلنے کے احکام و مسائل سوال : اہل کتاب یہود ونصاریٰ سے دوستی کا کیا حکم ہے؟ جواب : شرعی اعتبار سے ان سے دوستی کرنے والی انہی میں شمار ہوگی دوسرا قرآن انہیں منافق قرار دیتا ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿یٰٓأَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَّخِذُوا الْیَہُوْدَ وَالنَّصٰرٰٓی اَوْلِیَآئَ بَعْضُہُمْ اَوْلِیَآئُ بَعْضٍ وَمَنْ یَّتَوَلَّہُمْ مِّنْکُمْ فَاِنَّہٗ مِنْہُمْ اِنَّ اللّٰہَ لَا یَہْدِی الْقَوْمَ الظّٰلِمِیْنَo فَتَرَی الَّذِیْنَ فِیْ قُلُوْبِہِمْ مَّرَضٌ یُّسَارِعُوْنَ فِیْہِمْ یَقُوْلُوْنَ نَخْشٰٓی اَنْ تُصِیْبَنَا دَآئِرَۃٌo﴾ (المآئدۃ: ۵۱۔۵۲) ’’اے لوگو جو ایمان لائے ہو! یہود و نصاریٰ کو دوست نہ بناؤ، ان کے بعض بعض کے دوست ہیں اور تم میں سے جو انھیں دوست بنائے گا تو یقینا وہ ان میں سے ہے، بے شک اللہ ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا۔ پس تو ان لوگوں کو دیکھے گا جن کے دلوں میں ایک بیماری ہے کہ وہ دوڑ کر ان میں جاتے ہیں ، کہتے ہیں ہم ڈرتے ہیں کہ ہمیں کوئی چکر آ پہنچے۔‘‘ سوال : میرا ایک ہمسایہ عیسائی ہے کیا مجھے ان کے ہاں وفات پر تعزیت کے لیے جانا چاہیے یا نہیں ؟ جواب : اگر آپ اس کے ہاں جائیں اور یوں کہیں : ’’بقا صرف اللہ کے لیے ہے‘‘ تاکہ اس کی تالیف قلبی ہو اور وہ اسلام کی خوبیوں سے آگاہ ہو کہ اسلام رحمت وشفقت کا دین ہے اور آپ کو اس لیے بھی جانا چاہیے کہ وہ ہمسایہ ہے اور ہمسائے کے بہرحال حقوق ہیں خواہ وہ کافر ہی ہو تو اس کا ایک حق ہے یعنی حق
Flag Counter