سے کلی اور آدھا ناک میں ڈالیں اور ناک کو بائیں ہاتھ سے جھاڑیں ایسا تین دفعہ کریں ۔[1] پھر تین بار منہ دھوئیں ۔[2] پھر مرد حضرات ایک چلو لے کر داڑھی کا خلال کریں ۔[3] پھر دایاں ہاتھ کہنی تک تین بار دھوئیں پھر بایاں ہاتھ کہنی تک تین بار دھوئیں ۔[4] پھر سر کا مسح کریں دونوں ہاتھ سر کے اگلے حصے سے شروع کر کے گدی تک پیچھے لے جائیں پھر پیچھے سے آگے اسی جگہ لے آئیں جہاں سے مسح شروع کیا تھا۔[5] پھر کانوں کا مسح اس طرح کریں کہ شہادت کی انگلیاں دونوں کانوں کے سوراخوں سے گزار کر کانوں کی پشت پر انگوٹھوں کے ساتھ مسح کریں ۔[6] پھر دایاں پاؤں ٹخنوں تک تین بار دھوئیں اور بایاں پاؤں بھی ٹخنوں تک تین بار دھوئیں ۔[7] وضو میں ہاتھ اور پاؤں کی انگلیوں کا خلال کریں ۔[8] رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص پورا وضو کرے اور پھر کہے: ((أَشْہَدُ أَنْ لَا اِلٰہ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ وَأَشْہَدُ أَنَّ مُحمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ۔))[9] تو اس کے لیے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دئیے جاتے ہیں کہ جس سے چاہے داخل ہو۔ (ابوداود کی ایک روایت میں اس دعا کو آسمان کی جانب نظر اٹھا کر بڑھنے کا ذکر ہے مگر یہ روایت صحیح نہیں اس میں ابو عقیل کا چچا زاد بھائی مجہول ہے۔] وضو کے بعد یہ دعا بھی پڑھیں : ((سُبْحَانَکَ اللّٰہُمَّ وَبِحَمْدِکَ اَشْہَدُ اَنْ لَّآ اِلٰہَ اِلَّآ أَنْتَ اَسْتَغْفِرُکَ وَاَتُوْبُ اِلَیْکَ)) [10] سوال : سر پر مہندی لگی ہو تو کیا وضو ہو جائے گا یا اسے اتار کر مسح کرنا پڑے گا نیز سر پر مہندی لگانے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟ جواب : طہارت صغریٰ یا کبریٰ حاصل کرنے کے بعد سر پر مہندی لگانا ناقض طہارت نہیں ہے اگر عورت وضو یا غسل کے بعد سر پر لیپ کرے تو طہارت صغریٰ (وضو) کے لیے مہندی کے اوپر سر کا مسح کرنا کافی ہوگا لیکن طہارت کبریٰ (غسل) کرنے کی صورت میں سر کا مسح کافی نہ ہوگا بلکہ اس پر تین بار پانی ڈالنا |
Book Name | تفسیر النساء |
Writer | الشیخ ابن نواب |
Publisher | دار المعرفۃ پاکستان |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 850 |
Introduction |