جائز قرار نہیں پاتی جب تک اس کے والد حقیقتاً اور عملاً یہ اعلان نہ کر دیں کہ وہ شادی کے وقت یا اس سے پہلے مسلمان تھے جس لڑکے نے رشتہ تجویز کیا ہے آپ کے کہنے کے مطابق وہ مسلمان ہے چنانچہ اس کا رشتہ اسی بنیاد پر پرکھنا چاہیے۔ اگر ان کا ایمان مستحکم اور کردار تسلی بخش ہے تو انہیں قبول کر لینا چاہیے۔ [1] سوال : ایک عیسائی دوست نے مجھ سے یہ سوال کیا کہ جب مسلمان مرد کو عیسائی خاتون سے شادی کی اجازت دی گئی ہے تو مسلمان عورت کو عیسائی مرد سے شادی کی اجازت کیوں نہیں ہے؟ میں اپنے دوست کو اطمینان بخش جواب نہیں دے سکا۔ از راہ کرم اس سوال پر روشنی ڈالیے۔ جواب : یہ بات درست ہے کہ مسلمان مرد کو ایک عیسائی یا ایک یہودی عورت سے شادی کی اجازت دی گئی ہے لیکن علماء کے نزدیک ایک مسلمان مرد کو مسلمان خاتون سے ہی شادی کرنی چاہیے۔ بین المذاہب شادی میں اسلام کی دی گئی اجازت کا اطلاق مسلمان خاتون پر نہیں ہوتا۔ مسلمان خاتون کو یہ اجازت نہیں ہے کہ وہ کسی بھی دوسرے مذہب کے ماننے والے مرد سے شادی کرے۔ اس کی کئی وجوہات ہیں : اس قسم کی شادی کے معاملے میں سب سے پہلے سوال یہ ہوتا ہے کہ پیدا ہونے والے بچوں کا مذہب کیا ہوگا؟ اسلامی شریعت کے مطابق بچے اپنے والدین کے مذاہب میں سے برتر مذہب اختیار کریں گے اسلامی نقطہ نظر سے اگر مذاہب کی فہرست مرتب کی جائے تو اس فہرست میں سب سے پہلا مذہب اسلام ہے اس کے بعد دوسرے درجہ پر عیسائیت اس کے بعد یہودیت اور پھر دیگر مذاہب بتدریج آئیں گے عیسائی اور یہودی ’مرد‘ عورت کے درمیان شادی کے نتیجہ میں جو بچے پیدا ہوں گے اسلامی نقطہ نظر کے مطابق وہ عیسائی مذہب اختیار کریں گے اگر مسلمان عورت کو غیر مسلم مرد سے شادی کی اجازت دے دی جائے تو اس صورت کی روشنی میں بچوں کا مذہب اسلام ہوگا لیکن بالعموم خاندان کے اندر مرد کو برتری حاصل ہوتی ہے اور گھر کے اندر تمام فیصلے اس کی مرضی ومنشا کے مطابق ہوتے ہیں بلکہ یوں کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کہ مرد ہی کی بات حکم آخر ہوتی ہے ایسی صورت میں مرد یہ فیصلہ دے سکتا ہے کہ اس کے بچوں کا مذہب وہ ہوگا جو خود اس کا مذہب ہے۔ اگر ایک مسلمان مرد کسی عیسائی یا یہودی خاتون سے شادی کرتا ہے تو اسے بیوی کو یہ اجازت دینا ہوگی کہ وہ اپنے عقائد کے مطابق اپنی عبادات کرے مسلمان مرد کو غیر مسلم بیوی کے مذہبی معاملات میں دخل اندازی کا اختیار نہیں ہے اور نہ ہی یہ اجازت ہے کہ وہ غیر مسلم بیوی کو مسلمان بنانے کے لیے دباؤ ڈالے قرآن مجید کے مطابق ’’دین میں کوئی جبر نہیں ۔‘‘ |
Book Name | تفسیر النساء |
Writer | الشیخ ابن نواب |
Publisher | دار المعرفۃ پاکستان |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 850 |
Introduction |