Maktaba Wahhabi

688 - 849
یَسَّمَّعُوْنَ اِِلَی الْمَلَاِ الْاَعْلٰی وَیُقْذَفُوْنَ مِنْ کُلِّ جَانِبٍo دُحُوْرًا وَّلَہُمْ عَذَابٌ وَّاصِبٌo اِِلَّا مَنْ خَطِفَ الْخَطْفَۃَ فَاَتْبَعَہٗ شِہَابٌ ثَاقِبٌo﴾ (الصّٰفّٰت: ۶۔ ۱۰) ’’بیشک ہم نے ہی آسمان دنیا کو ایک انوکھی زینت کے ساتھ آراستہ کیا، جو ستارے ہیں ۔ اور ہر سرکش شیطان سے خوب محفوظ کر نے کے لیے۔ وہ اوپر کی مجلس کی طرف کان نہیں لگا سکتے اور ہر طرف سے ان پر (شہاب)پھینکے جاتے ہیں ۔ بھگانے کے لیے اور ان کے لیے ہمیشہ رہنے والا عذاب ہے۔ مگر جو کوئی اچانک اچک کر لے جائے تو ایک چمکتا ہوا شعلہ اس کا پیچھا کرتا ہے۔‘‘ (۳) یہ راستے بتاتے ہیں ، ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿وَ ہُوَ الَّذِیْ جَعَلَ لَکُمُ النُّجُوْمَ لِتَہْتَدُوْا بِہَا فِیْ ظُلُمٰتِ الْبَرِّ وَ الْبَحْرِ قَدْ فَصَّلْنَا الْاٰیٰتِ لِقَوْمٍ یَّعْلَمُوْنَo﴾ (الانعام: ۹۷) ’’اور وہی ہے جس نے تمھارے لیے ستارے بنائے، تاکہ تم ان کے ساتھ خشکی اور سمندر کے اندھیروں میں راستہ معلوم کرو۔ بے شک ہم نے ان لوگوں کے لیے کھول کر نشانیاں بیان کر دی ہیں جو جانتے ہیں ۔‘‘ سوال : علم نجوم کیا ہے؟ جواب : ستاروں کی پوزیشن اور حرکات کا اس ارادے یا نیت سے کے تحت مطالعہ کرنا کہ ستارے انسانی زندگیوں ، انسانوں کے حالات یا دنیا کے واقعات پر اثر انداز ہوتے ہیں یا ہو سکتے ہیں اس علم کو انسان کے مستقبل یا دنیا میں آئندہ وقوع پذیر ہونے والے حالات کی پیشین گوئی کرنے کے لیے استعمال کرنا علم نجوم کہلاتا ہے اور ایسے آدمی کو نجومی یا Astrologer کہتے ہیں یہ علم بغیر کسی سائنسی یا مذہبی دلیل کے محض انسانی تخیلات اور نظریات پر مشتمل رہا ہے اور اب بھی ہے یہ محض توہمات کا مجموعہ ہے چونکہ یہ کسی بنیاد کے بغیر ہوا میں تعمیر کیا گیا ہے ایک تصوراتی اور تخیلاتی محل ہے اس لیے اس میں مسلسل تبدیلیاں ہوتی رہی ہیں اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے جس سے اس میں بہت سارے تضادات گھس آئے ہیں اسلام کی نظر میں غیر ضروری اور لغو ہونے کی وجہ سے حرام ہے کیونکہ کسی بھی نجومی یا غیر نجومی کے لیے یہ ممکن نہیں کہ وہ اللہ تعالیٰ کے ارادے کو برجوں یا ستاروں کی روشنی میں جان کر یا بھانپ کر غیب کے متعلق پیش گوئی کر سکے اس طرح تو اللہ تعالیٰ کا عالم الغیب ہونا بے معنی ہو جاتا ہے۔ سن ۲۰۰۶ء میں امریکہ کے فیچر سائنس بورڈ نے علم نجوم کے متعلق ایک بیان جاری کیا تھا اور اس کے الفاظ یہ تھے:
Flag Counter