Maktaba Wahhabi

380 - 849
نہیں جس میں یہ لوگ باجماعت نماز پڑھ رہے تھے بلکہ رات کا آخری حصہ افضل ہے اور سیّدنا عمر رضی اللہ عنہ خود رات کے آخری حصہ میں ہی اکیلے نماز ادا کرتے تھے۔ ۳۔ آپ نے جو فرمایا: ’’یہ اچھی بدعت ہے۔‘‘ تو اس سے آپ کی مراد موجودہ شکل تھی، یعنی متفرق طور پر پڑھنے سے اکٹھے نماز پڑھنا بہتر ہے ورنہ یہ شرعی اور اصطلاح معنوں میں بدعت نہیں تھی۔ (جو بہر صورت گمراہی ہوتی ہے) ہمارے ہاں عشاء کے بعد نماز تراویح باجماعت رائج ہے، اس میں دو مصلحتیں ضرور ہیں ایک تو حفاظ کرام کو اس بہانے دہرائی کا موقع مل جاتا ہے دوسرے لوگوں کی سہولت بھی اسی وقت میں ہے ورنہ افضل وقت وہی ہے جس کی سیّدنا عمر رضی اللہ عنہ نے وضاحت کر دی ہے۔[1]
Flag Counter