بِالنَّفْسِ وَ الْعَیْنُ بِالْعَیْنِ﴾ نازل ہوئی۔[1] مسئلہ :… حضرت حسن بصری اور حضرت عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مرد کو عورت کے بدلے قتل نہ کیا جائے اور دلیل میں مندرجہ بالا آیت کو پیش کرتے ہیں ۔ لیکن جمہور علماء اسلام اس کے خلاف ہیں کیونکہ سورۂ مائدہ کی آیت عام ہے۔ جس میں ﴿اَلنَّفْسُ بِالنَّفْسِ﴾ موجود ہے علاوہ ازیں حدیث شریف میں بھی ہے: ((اَلْمُسْلِمُوْنَ تَتَکَافَأُ دِمَائُ ہُمْ)) [2] یعنی ’’مسلمانوں کے خون آپس میں یکساں ہیں ۔‘‘ لیکن اگر باپ اپنے بیٹے کو مار ڈالے تو چھوٹ ہے اور کسی کو نہیں اَلنَّفْسُ بِالنَّفْسِ کے عموم سے صرف یہی خاص ہے۔ مسئلہ :… سلف کی ایک جماعت کہتی ہے کہ عورتیں قصاص سے درگزر کر کے دیت پر رضامند ہوں تو ان کا اعتبار نہیں ۔ حسن، قتادہ، زہری، ابن شبرمہ، لیث اور اوزاعی رحمہم اللہ کا یہی مذہب ہے۔ لیکن باقی علمائے دین ان کے مخالف ہیں ۔ وہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی عورت نے بھی دیت پر رضامندی ظاہر کی تو قصاص جاتا رہے گا۔[3] عصبہ میں سے اگر کوئی بھی معاف کر دے تو قصاص جاتا رہے گا۔ |
Book Name | تفسیر النساء |
Writer | الشیخ ابن نواب |
Publisher | دار المعرفۃ پاکستان |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 850 |
Introduction |