Maktaba Wahhabi

534 - 849
۲۔ تمہیں تورات کا حامل بنایا گیا تھا تم نے اس کی ذمہ نہ سمجھی نہ ادا کی تمہارا حال اس گدھے کا سا ہے جس پر کتابیں لدی ہوں ۔ ۳۔ اگر تم اللہ کے چہیتے ہو اور اس کے ہاں اپنی قدر ومنزلت کا تمہیں یقین ہے تو اس ذلت کی زندگی کی بجائے تمہیں موت پسند کرنی چاہیے۔ یہ پہلے رکوع کا مضمون ہے اس کے بعد دوسرے رکوع کا مضمون جو کئی سال پہلے نازل ہوا تھا وہ اس کے ساتھ شامل کر دیا گیا کہ مسلمانوں کو یہود کے سبت کے مقابلے میں جمعہ عطا کیا گیا ہے اللہ متنبہ فرمانا چاہتا ہے کہ مسلمان جمعے کے ساتھ یہود کی طرح کا سلوک نہ کریں ۔[1]
Flag Counter