اب حالات نے یوں پلٹا کھایا کہ قیصر روم نے اندر ہی اندر تہیہ کر لیا کہ وہ اپنے کھوئے ہوئے اقتدار کو ضرور واپس لے گا ایک طرف تو اس نے اللہ کے حضور منت مانی کہ اگر اللہ نے اسے ان پر فتح دی تو حمص سے پیدل چل کر ایلیا (بیت المقدس) تک پہنچوں گا، دوسری طرف نہایت خاموشی سے ایک زبردست حملے کی تیاریاں شروع کر دیں ۔ (۶۲۳ء) میں اس نے اپنی مہم کا آغاز آرمینیا سے کیا اور آذربائیجان میں گھس کر زرتشت کے مقام پیدائش ارمیاہ کو تباہ کر دیا اور ایرانیوں کے سب سے بڑے آتش کدے کی اینٹ سے اینٹ بجا دی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ۶۲۲ء میں ہجرت کر کے مدینہ آئے اور ۶۲۳ء میں مسلمانوں نے مشرکین کو بدر کے مقام پر شکست فاش دی اسی دن مسلمانوں کو یہ خبر مل گئی کہ روم نے ایران کو شکست فاش دے کر اپنا علاقہ آزاد کر لیا ہے اس طرح مسلمانوں کو تو دوہری خوشیاں نصیب ہوگئیں اور ان مشرکین مکہ کو دوہری ذلت سے دو چار ہونا پڑا۔[1] |
Book Name | تفسیر النساء |
Writer | الشیخ ابن نواب |
Publisher | دار المعرفۃ پاکستان |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 850 |
Introduction |