ہو اور انہیں بھی اپنی زیب وزینت کا اظہار مقصود ہو یا ان کا بھی بناؤ سنگھار کرنے یا اس کی نمود ونمائش کرنے کی جی چاہتا ہو تو انہیں یہ رخصت نہیں ملے گی۔ ﴿وَّاَنْ یَّسْتَعْفِفْنَ خَیْرٌ لَہُنَّ﴾ یعنی اگر بڑی بوڑھی عورتیں بھی اس رخصت سے فائدہ نہ اٹھائیں تو یہی بات ان کے حق میں بہتر ہے وجہ یہ ہے کہ اسے دیکھنے والے سارے بوڑھے متقی لوگ تو نہیں ہوں گے، ہو سکتا ہے کہ کوئی شہوت کا مارا اوباش اس سے بھی چھیڑ چھاڑ شروع کر دے اور اس پر بھی ہاتھ صاف کرنے سے نہ چوکے لہٰذا بوڑھی عورتیں بھی اس رخصت کا استعمال موقع ومحل کا لحاظ رکھ کر کریں بصورت دیگر اس رخصت پر عمل نہ کریں یہی چیز ان کے حق میں بھی بہتر ہے اور معاشرے حق میں بھی۔[1] |
Book Name | تفسیر النساء |
Writer | الشیخ ابن نواب |
Publisher | دار المعرفۃ پاکستان |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 850 |
Introduction |