شیطان کی پیروی ہے احیاناً شیطان کے بہکاوے میں آ جانا تو خیر ایک وقتی کمزوری ہے جس سے انسان بمشکل ہی بچ سکتا ہے، مگر آدمی کے لیے صحیح طریق کار یہ ہے کہ اس کی غلطی واضح کر دی جائے تو وہ اپنے باپ آدم کی طرح صاف صاف اس کا اعتراف کر لے توبہ کر لے اور پھر کدا کی بندگی کی طرف پلٹ آئے۔ آخر میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور لوگوں کو سمجھایا گیا ہے کہ ان منکرین حق کے مقابلے میں جلدی اور بے صبری نہ کرو خدا کا قاعدہ یہ ہے کہ وہ کسی قوم کو اس کے کفر وانکار پر فوری نہیں پکڑ لیتا بلکہ سنبھلنے کے لیے کافی مہلت دیتا ہے، لہٰذا گھبراؤ نہیں صبر کے ساتھ ان لوگوں کی زیادتیاں برداشت کرتے چلے جاؤ اور نصیحت کا حق ادا کرتے رہو۔ اسی سلسلے میں نماز کی تاکید کی گئی ہے تاکہ اہل ایمان میں صبر تحمل قناعت رضا بقضا اور احتساب کی وہ صفات پیدا ہوں جو دعوت حق کی خدمت کے لیے مطلوب ہیں ۔[1] |
Book Name | تفسیر النساء |
Writer | الشیخ ابن نواب |
Publisher | دار المعرفۃ پاکستان |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 850 |
Introduction |