ابن مردویہ میں ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ جبتمہارے پاس وہ آئے جس کے دین اور اخلاق سے تم رضامند ہو تو اس کے نکاح میں دے دو اگر تم نے ایسا نہ کیا تو ملک میں زبردست فتنہ و فساد برپا ہو گا۔ لوگوں نے دریافت کیا کہ :اے اللہ کے رسول! گو اس میں کچھ خرابی ہو۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تمہارے پاس کسی ایسے شخص کا پیغام آئے جس کے دین و اخلاق سے تم خوش ہو تو اس کا نکاح کر دو۔ تین بار یہی فرمایا۔[1] |
Book Name | تفسیر النساء |
Writer | الشیخ ابن نواب |
Publisher | دار المعرفۃ پاکستان |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 850 |
Introduction |