Maktaba Wahhabi

29 - 28
تھوڑا سا انتظار کر لیں کہ دیگر لوگ بھی داخل ہو جائیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’کوئی آدمی کسی (اجنبی) عورت کے ساتھ علیحدگی میں نہ ملے (اگر ایسے ہو) تو ان کے ساتھ تیسرا شیطان ہو گا[1]۔ اٹھارہویں گزارش بازار کی چکا چوندمیں نمازوں کو ضائع نہ کیجیے ہمارے ہاں اکثر عورتیں اور مرد تو ویسے ہی نماز نہیں پڑھتے، وہ حد فاصل (نماز) جو مسلم اور غیر مسلم کے درمیان امتیاز کے لیے علامت ہے اسے بھی ہم بھولے ہوئے ہیں لیکن جو خواتین و حضرات ٹوٹی پھوٹی نمازیں پڑھتے ہیں وہ بازار میں مصروفیت کی وجہ سے نمازیں ضائع کر دیتے ہیں۔ چھوٹے شہروں میں خصوصاً ظہر اور عصر جب کہ بڑے شہروں میں مغرب اور عشاء کی نمازوں کی کوئی پروا نہیں کی جاتی۔ اے میری بہنو! روز قیامت، عبادات کے متعلق سب سے پہلا سوال نماز کے متعلق ہو گا اگر نماز کا معاملہ درست ہوا تو تمام معاملات سنور جائیں گے اور اگر یہی خراب ہوا تو بقیہ امور بھی الٹ پلٹ ہو جائیں گے اور انسان ہاتھ ملتا رہ جائے گا۔ انیسویں گزارش خریداری میں فضول خرچی سے کام نہ لیجئے ہماری بعض بہنیں خریداری کرتے ہوئے فضول خرچی سے کام لیتی ہیں بعض تو غیر ضروری اشیاء خرید لیتی ہیں اور بعض انتہائی مہنگی چیزیں پسند کرتی ہیں۔ اس لیے
Flag Counter