مخنث جانور کی قربانی
سوال: اکثر لوگ مخنث جانور کی قربانی کو ناجائز کہتے ہیں، کیا ایسا جانور ذبح کیا جا سکتا ہے؟ کتاب و سنت کی روشنی میں اس کی وضاحت کریں۔
جواب: جاہل لوگ مخنث جانور کو ’’بزرگ‘‘ خیال کرتے ہیں اور اسے ذبح کرنا یا اس کی قربانی دینے کو ناجائز یا مکروہ کہتے ہیں۔ جبکہ کتاب وسنت میں کوئی ایسی دلیل نہیں جس کی بنا پر ایسے جانور کو ذبح کرنا ناموزوں یا قربانی کے لیے ناجائز قرار دیا جاسکے۔ تمام اہل علم خصی جانور کی قربانی کو جائز قرار دیتے ہیں، بلکہ روایات سے پتہ چلتا ہے کہ خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی خصی جانور کی قربانی دی ہے۔ آپ دو ایسے مینڈھوں کی قربانی دیتے جو گوشت سے بھرپور اور خصی ہوتے تھے۔[1]
جس طرح خصی ہونا کوئی عیب نہیں، اسی طرح جانور کا مخنث ہونا بھی کوئی ایسا عیب نہیں کہ جو قربانی کے منافی ہو۔ اس بناء پر ہمارا رحجان ہے کہ مخنث جانور کی قربانی دی جا سکتی ہے اور شرعی طور پر اس میں کوئی قباحت نہیں۔ واللہ اعلم!
قربانی کرنے والی عورت کے لیے کنگھی کرنا
سوال: میں نے قربانی کرنا ہے، اگر میں دس دن تک بالوں میں کنگھی نہ کروں تو مجھے شدید دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے، کیا شرعی طور پر مجھے ان دنوں میں اپنے سر میں کنگھی کرنے کی اجازت ہے؟
جواب: بلاشبہ جس نے قربانی کرنا ہے وہ جسم کے کسی قسم کے بال نہیں کاٹ سکتا، وہ نہ تو اپنے بال مونڈھ سکتا ہے اور نہ ہی کاٹ سکتا ہے۔ نیز اسے بال صفا پاؤڈر بھی استعمال کرنے کی اجازت نہیں۔ ان سب کاموں کی ممانعت حدیث سے ثابت ہے لیکن اس کا مطلب یہ قطعاً نہیں کہ وہ غسل نہیں کر سکتا اور بالوں کو دھو نہیں سکتا۔
اس بناء پر وہ عورت نہا سکتی ہے او ر بالوں کو کنگھی کرکے انہیں سنوار سکتی ہے۔
اس دوران اگر بلاارادہ کچھ بال گر جاتے ہیں، تو کوئی حرج نہیں، دین اسلام میں اس قدر سختی نہیں۔ بہرحال جس عورت نے قربانی کرنا ہے، وہ غسل کر سکتی ہے، اپنے بالوں کو دھو کر ان میں کنگھی کر سکتی ہے، انہیں تیل لگانے اور سوارنے میں قطعاً کوئی حرج نہیں۔ واللہ اعلم!
اگر قربانی کا جانور ضائع ہو جائے
سوال: میں نے قربانی کا جانور خریدا لیکن وہ کسی بیماری کی وجہ سے مر گیا، کیا اب مجھے کوئی دوسرا جانور بطور قربانی ذبح کرنا ہو گا؟ جبکہ میری مالی حالت بھی کمزور ہے۔ کتاب و سنت کی روشنی میں میرے لیے اب کیا حکم ہے؟
جواب: اگر کسی نے قربانی کے لیے جانور خریدا لیکن وہ قربانی کے دن زندہ نہ رہا بلکہ کسی بیماری کی وجہ سے مر گیا، اگر وہ
|