’’مسجد میں تھوکنا گناہ ہے اور اس گناہ کا کفارہ یہ ہے کہ اسے دفن کر دیا جائے۔‘‘[1]
اگر کسی مجبوری کی بناء پر مسجد میں تھوکنے کی نوبت آجائے تو مذکورہ حدیث کے پیش نظر اس کا تدارک اور کفارہ یہ ہے کہ اسے دفن کر دیا جائے۔ لیکن ہمارے ہاں مساجد پختہ ہوتی ہیں تو اب تدارک کی صورت یہ ہے کہ اسے دفن کرنے کی بجائے اسے اٹھا کر باہر پھینک دیا جائے اور مسجد کے فرش کو صاف کر کے وہاں خوشبو وغیرہ لگا دی جائے تاکہ وہاں کسی قسم کی ناگواری نہ ہو۔ بعض احادیث میں ہے کہ اگر دوران نماز بلغم آجائے تو اسے بائیں جانب یا بائیں پاؤں تلے تھوک لیا جائے۔[2]
ہمارے مخصوص حالات کے پیش نظر دوران نماز اگر نمازی اس قسم کے حالات سے دوچار ہو جائے تو اسے چاہیے کہ رومال یا ٹشوپیپر کو استعمال کرے۔ اگر اس کے پاس کوئی کپڑا نہیں تو اسے نگل لے، بہرحال عام حالت میں مسجد میں تھوکنے سے گریز کرنا چاہیے۔مساجد کا احترام کرنا انتہائی ضروری ہے۔ ان میں ہر اُس کام سے اجتناب کیا جائے اور جو دوسروں کی ناگواری کا باعث ہے۔ واللہ اعلم!
حوروں کا حق مہر
سوال: میں ایک دن مسجد کی صفائی کر رہا تھا کہ مسجد کے ایک بزرگ بیان فرمانے لگے کہ مسجد کی صفائی کرنا اور اس کا کوڑا کرکٹ باہر پھینکنا حوروں کا حق مہر ہے، اس کے متعلق ایک حدیث مروی ہے، اس کے متعلق وضاحت درکار ہے۔
جواب: مساجد کا ادب یہ ہے کہ انہیں ظاہر اور باطن ہر لحاظ سے صاف ستھرا اور پاک رکھا جائے۔ جیسا کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حکم دیا: ’’محلوں میں مسجدیں بنائی جائیں اور انہیں پاکیزہ، صاف ستھرا اور معطر رکھا جائے۔‘‘[3]
مسجدکی صفائی کرنا بہت پسندیدہ عمل ہے، چنانچہ ایک صحابیہ نے مسجد کی صفائی کو اپنا معمول بنایا ہوا تھا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی قبر پر جا کر اس کا جنازہ پڑھا تھا۔[4]
ایک دوسری حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’مجھے میری امت کے ثواب اور نیکیاں دکھائی گئیں، حتی کہ ایک تنکا بھی جو کوئی مسجد سے نکالتا ہے یہ بھی نیکیوں میں شامل تھا۔‘‘[5]
مسجد کے ماحول کو گندا کرنا اور اس میں گندگی پھیلانا بہت بڑا گناہ ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’مسجد میں تھوکنا گناہ ہے اور اس کا کفارہ اسے دفن کر دینا ہے۔‘‘[6]
چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک امام مسجد کو امامت سے صرف اس لیے معزول کر دیا تھا کہ اس نے مسجد کی دیوار پر تھوک
|