علماء حضرات کو چاہیے کہ ایسے اجتماعات میں تقریر کرنے کی بجائے، اہل بیت کو اس کی قباحت و شناعت سے آگاہ کریں بلکہ اس سلسلہ میں وہاں شریک ہونے کی بجائے صاف صاف کلمہ حق کہنے کا فریضہ ادا کریں۔ واللہ اعلم!
خارش کا دم اور علاج
سوال: مجھے بہت پرانی خارش ہے، جسم پر سیاہ دھبے پڑھ چکے ہیں، میں اس سے بہت تنگ ہوں، علاج معالجہ بہت کیا ہے لیکن آرام نہیں آتا، اس سلسلہ میں میری رہنمائی کریں۔ کوئی دم وغیرہ تجویز کریں، یا کوئی نسخہ بتائیں تاکہ مجھے اس موذی مرض سے نجات مل جائے۔
جواب: ہماری یہ کتاب دینی مسائل کے لیے ہے، علاج معالجہ کے لیے کسی مستند حکیم یا تجربہ کار ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے، تاہم درج ذیل دعائیں، احتیاطی تدابیر اور علاج سے خارش جیسے موذی مرض سے چھٹکارا ممکن ہے، ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ سائل کو شفاء کاملہ و عاجلہ عنایت فرمائے۔
٭ سیدنا عثمان بن ابو العاص رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے شکایت کی کہ میں نے جب سے اسلام قبول کیا ہے جسم میں ایک درد سا محسوس کرتا ہوں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ درد کی جگہ پر ہاتھ رکھ کر تین مرتبہ بسم اللہ پڑھیں سات مرتبہ یہ دعا کریں:
((اَعُوْذُ بِعِزَّۃِ اللّٰه وَقُدْرَتِہٖ مِنْ شَرِّ مَا اَجِدُوْا وَاُحَاذِرُ))[1]
یہ عمل کرنے سے ان کا درد ہمیشہ کے لیے ختم ہو گیا۔
٭ صبح و شام درج ذیل وظیفہ پڑھنے سے بھی ہر قسم کی تکلیف سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے:
((بِسْمِ اللّٰه الَّذِیْ لَا یَضُرُّ مَعَ اسْمِہٖ شَیْ ئٌ فِی الْاَرْضِ وَلَا فِی السَّمَائِ وَھُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ)) [2]
٭ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ جب کسی کو زخم لگتا یا پھنسی پھوڑا نکل آتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم شہادت کی انگلی پر لعاب دہن لگاتے اور اسے زمین پر رکھ کر درج ذیل دعا پڑھتے:
((بِسْمِ اللّٰه تُرْبَۃُ اَرْضِنَا بِرِیْقَۃِ بَعْضِنَا لِیُشْفیٰ سَقِیْمُنَا بِاِذْنِ اللّٰه )) [3]
پھر اس انگلی کو زخم یا پھوڑے پر لگاتے، سائل خود بھی یہ عمل کر سکتا ہے۔
٭ احتیاطی تدابیر یہ ہیں کہ موٹے اور کھردرے کپڑے کے استعمال سے اجتناب کیا جائے، نرم دھاگے میں بنا ہوا کوئی لباس استعمال کیا جائے جیسا کہ سیدنا عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ اور سیدنا زبیر بن العوام رضی اللہ عنہ کو خارش کا عارضہ لاحق ہو گیا تھا تو
|