یا احتلام ہونے سے ٹوٹ گیا ہے؟ رہنمائی فرمائیں۔
جواب: روزہ رکھنے کے بعد اگر احتلام ہو جائے تو اس سے روزہ خراب نہیں ہوتا، کیوں کہ وہ انسان کے اختیار میں نہیں۔ حالت نیند میں ویسے بھی انسان مرفوع القلم ہے جیسا کہ حدیث میں اس کی صراحت ہے، لیکن اس امر کی توجہ دلانا ضروری ہے کہ احتلام کی عام طور پر دو وجہ ہوتی ہیں، ایک تو طبی کمزوری کی وجہ سے ہوتا ہے۔ دوسرا یہ کہ انسان گندا لٹریچر پڑھتا ہے، وہ فحش مناظر دیکھتا ہے تو ایسے انسان کو نیند میں احتلام ہو جاتا ہے۔ یہ دوسری وجہ سے احتلام ہونا اگرچہ روزے کے لیے خرابی کا باعث نہیں البتہ اس احتلام کے جو اسباب اختیار کیے گئے ہیں اس پر اللہ کے ہاں ضرور مؤاخذہ ہوگا۔ نیز جو لوگ رات کو فضول کاموں میں مصروف رہتے ہیں اور دن کو سو کر گزارتے ہیں انہیں بھی اپنے عمل پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔
ماہِ رمضان میں وفات پانے والا
سوال: حدیث میں ہے کہ رمضان میں جنت کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں اور جہنم کے دروازے بند کر دئیے جاتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ رمضان میں وفات پانے والا شخص سیدھا جنت میں جائے گا اور اس کا حساب نہیں ہوگا؟
جواب: اس میں کوئی شک نہیں کہ جب رمضان کا مہینہ آتا ہے تو جنت کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں اور جہنم کے دروازوں کو بند کر دیا جاتا ہے۔ اس حدیث کا مطلب یہ ہے کہ جنت کے دروازے عمل کرنے والوں میں نشاط پیدا کرنے کے لیے کھول دئیے جاتے ہیں تاکہ ان کے لیے داخلہ آسان ہو اور جہنم کے دروازے اس لیے بند کر دئیے جاتے ہیں تاکہ اہل ایمان گناہوں سے رک جائیں اور ان دروازوں سے داخل ہونے کا موقع نہ رہے۔ اس کا قطعاً معنی یہ نہیں کہ جو شخص رمضان میں فوت ہوتا ہے وہ بغیر حساب جنت میں جائے گا۔ کیوں کہ جنت میں داخلے کے لیے ایمان اور توحید بنیادی شرط ہے۔ معرکہ بدر رمضان میں ہوا تھا، ابو جہل اسی مہینہ میں واصل جہنم ہوا کیوں کہ وہ ایمان کی دولت سے محروم تھا۔ پھر بغیر حساب جنت میں داخل ہونے والے وہ خوش نصیب ہیں جن کی تعداد ستر ہزار ہوگی اور ان کے اوصاف احادیث میں بیان ہوئے ہیں۔
ان کی تفصیل یہ ہے: ’’وہ ناجائز دم جھاڑ نہیں کراتے، وہ بدشگونی نہیں لیتے، وہ آگ سے علاج نہیں کراتے، داغ نہیں لگواتے اور اپنے رب پر توکل کرتے ہیں۔‘‘[1]
ان اوصاف کے ساتھ ساتھ وہ دوسرے اعمال صالحہ بھی بجا لاتے ہیں جو ان پر واجب ہیں۔ بہر حال رمضان میں ایمان کے ساتھ فوت ہونا بہت بڑی سعادت ہے لیکن اس کا یہ مفہوم نہیں کہ اس سے حساب نہیں لیا جائے گا۔ واللہ اعلم
ماہانہ ایام میں روزے رکھنا
سوال: ایک لڑکی جو چھوٹی تھی، اسے ایام شروع ہوگئے، اسے علم نہیں تھا کہ ان دنوں روزے نہیں رکھے جاتے۔ اب ان
|