کیرم بورڈ اور لڈو کھیلنا
سوال: ہمارے معاشرہ میں جب کسی کے پاس وقت فارغ ہو تو وہ لڈو اور کیرم کھیلنے میں اپنا وقت گزارتا ہے، کیا دین اسلام میں اس قسم کے کھیل کھیلے جا سکتے ہیں؟
جواب: کھیل کا اصل مقصد ذہنی آرام اور جسمانی ورزش ہوتا ہے، جس کھیل میں یہ مقصد پورا نہ ہوتا ہو اسے کھیلنے کی اجازت نہیں۔ احادیث میں اس قسم کے کھیلوں کو انتہائی نفرت کی نگاہ سے دیکھا گیا ہے۔
چنانچہ حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس نے نرد شیر کھیلا، اس نے گویا اپنا ہاتھ خنزیر کے گوشت اور خون سے آلودہ کیا۔‘‘ [1]
عربی زبان میں نرد کا معنی ’’تعبۃ الطاولۃ‘‘کیا گیا ہے، وہ کھیل جو لکڑی کے تختے پر کھیلا جائے۔ اس میں کیرم بورڈ، سنوکر، شطرنج اور لڈو وغیرہ تمام فضول کھیل آ جاتے ہیں۔ ایک بندہ ٔ مومن کی شان کے خلاف ہے کہ وہ ایسے فضول کھیلوں سے خود کو آلودہ کرے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں اپنے بندوں کا ایک وصف بیاں الفاظ بیان کیا ہے:
﴿وَ اِذَا مَرُّوْا بِاللَّغْوِ مَرُّوْا كِرَامًا﴾[2]
’’رحمن کے بندے جب کسی لغور اور بے فائدہ چیز کے پاس سے گزرتے ہیں تو باعزت طور پر گزر جاتے ہیں۔‘‘
اس کا مطلب یہ ہے کہ بندۂ مومن لغو اور فضول کھیلوں کو عمل میں لانا تو درکنار بلکہ وہ ایسے کھیلوں کی طرف دیکھنے کا بھی روادار نہیں اور وہاں سے شرافت کے ساتھ گزر جاتا ہے۔ ایک دوسری حدیث میں اس قسم کے کھیل کے متعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ’’جس نے چوسر کھیلا، اس نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی۔‘‘[3]
ہمارے رحجان کے مطابق شرعی طور پر ایسے تمام کھیل ناجائز ہیں، جو وقت اور سرمائے کے ضیاع کا باعث ہوں۔ا گر جائز کھیلوں میں بھی وقت ضائع ہوتا ہو تو وہ بھی ناجائز قرار پائیں گے۔ بہرحال جس شریعت میں ’’چوسر‘‘ کھیلنے کی اجازت نہیں، اس میں کرکٹ جیسے کھیل کی اجازت کس طرح ہو سکتی ہے جس میں بڑی بے دردی سے بے شمار لوگوں کا وقت ضائع ہوتا ہو؟
اس کھیل میں نماز، روزے کی کوئی پروا نہیں ہوتی، نیز یہ کھیل جوئے جیسی بدترین لعنت کا سبب اور ذریعہ بن چکا ہے۔ لہٰذا اس قسم کے فضول کھیل، مسلمان کی شان کے خلاف ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں ایسے کھیلوں سے دور رکھے جس کا کوئی دینی، دنیوی، ذہنی یا جسمانی فائدہ نہ ہو۔ (واللہ اعلم)
کبوتر بازی اور تیتر بازی
سوال: میرے ایک دوست نے ہزاروں روپے کے سیاہ تیتر خرید کر رکھے ہیں، اس کا مقابلہ زیادہ بولنے کے لحاظ سے
|