Maktaba Wahhabi

31 - 28
اکیسویں گزارش عیدالفطر اور عیدالاضحٰی کی خریداری کے متعلق خاص گزارش عیدالفطر کی خریداری کے لیے عموما رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں بازاروں کے چکر لگائے جاتے ہیں۔ یہ لمحات اتنے قیمتی بابرکت اور انمول ہوتے ہیں کہ سال بھر دوبارہ ان کا نصیب ہونا ناممکن ہے۔ اسی طرح عیدالاضحیٰ کی خریداری کے لیے ذوالحجہ کے پہلے عشرے میں ہماری بہنیں بازار کا رخ کرتی ہیں ، یہ دن بھی اللہ تعالیٰ کے ہاں انتہائی قیمتی ہیں۔ ان بابرکت گھڑیوں کو کپڑے اور میک اپ خریدنے میں ضائع نہ کیجیے، ہوسکتا ہے آیندہ سال آنے والا رمضان ہمیں نصیب نہ ہوسکے یا آئندہ سال ذوالحجہ کے قیمتی دس دن(یکم تا دس) ہماری قسمت میں نہوں۔ ہمارے کتنے ہی عزیز ایسے ہیں جو گزشتہ سالوں میں موجود تھے مگر اب ہمارے درمیان نہیں ہیں۔ بازار جانے والوں کے لیے خوشخبری اور تحفہ جو خواتین وحضرات اپنی ضروریات کے پیش نظر نازار جاتے ہیں ان کے لیے عظیم خوشخبری اور بہترین تحفہ : نبی اکرم صلی اللہ عیہ وسلم نے فرمایا: ’’ جو کوئی بازار میں داخل ہوا ، اور اس نے کہا: لَا إِلَهَ إِلَّا الله وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ يُحْيِي وَيُمِيتُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ[1]
Flag Counter