رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کے خلاف ہے، ہمیں اس بات کا خیال رکھنا چاہیے۔
چنانچہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ انگوٹھی بنوائی اور اسے پہن لیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب سے میں نے اسے پہنا ہے، یہ میری توجہ کو آپ لوگوں سے ہٹا دیتی ہے، ایک نظر اس کو دیکھتا ہوں اور دوسری نظر آپ کو دیکھتا ہوں۔‘‘… سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس انگوٹھی کو پھینک دیا۔[1]
اس حدیث کے پیش نظر انسان کے لیے یہ بات انتہائی معیوب ہے کہ وہ کسی علمی مجلس میں بیٹھا ہو اور غوروفکر کے ساتھ بات سننے یا سنانے کی بجائے اپنے موبائل کے ساتھ کھیلتا رہے، اسے چاہیے کہ وہ اپنے موبائل کو بند کر کے مجلس میں بیٹھے، آداب مجلس کا خیال رکھے اور کوئی ایسی حرکت نہ کرے جس سے اس کا یا مجلس کا وقار مجروح ہوتا ہو۔ واللہ اعلم
والدہ سے صلہ رحمی
سوال: میری والدہ بات بات پر مجھے لعن طعن کرتی رہتی ہیں، بعض اوقات تو بد دعائیں دینا شروع کر دیتی ہیں، میرا دل چاہتا ہے کہ میں اسے چھوڑ کر کہیں دور چلا جاؤں تاکہ اس کی طعن و تشنیع سے محفوظ رہوں، کیا شرعاً اس کی اجازت ہے؟
جواب: والدین کی خدمت اور فرمانبرداری فرض ہے، اگر وہ سنگ دلی اور سختی کا مظاہرہ کریں تو اولاد کو چاہیے کہ وہ صبر سے کام لیں، امید ہے کہ اللہ تعالیٰ سوال میں ذکر کردہ آزمائش سے نکلنے کا کوئی راستہ پیدا فرمائے گا۔ قرآن کریم میں ہے:
﴿وَمَنْ یَّتَّقِ اللّٰہَ یَجْعَلْ لَّہٗ مَخْرَجًا﴾[2]
’’جو کوئی اللہ تعالیٰ سے ڈرے گا تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے پریشانیوں سے نکلنے کا کوئی راستہ پیدا کر دے گا۔‘‘
ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا، اللہ کے رسول! میں اپنے رشتے داروں سے صلہ رحمی کرتا ہوں مگر وہ قطع رحمی کرتے ہیں، میں ان سے حسن سلوک کرتا ہوں مگر وہ برا سلوک کرتے ہیں، یہ سن کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’اگرتمہارا طرز عمل اس طرح ہے تو آپ ان کے چہروں پر گرم راکھ ڈال رہے ہو، جب تک اس پر قائم رہو گے تو اللہ کی طرف سے ایک معاون فرشتہ آپ کی مدد کرتا رہے گا۔‘‘[3]
سائل کو ہماری نصیحت ہے کہ وہ ماں کی کڑوی کسیلی باتیں سن کر صبر کرے اور ان کی خدمت میں کسی قسم کی کمی نہ کرے۔ واللہ اعلم!
خاوند کے لیے وگ کا استعمال
سوال: میرے بال لمبے نہیں جبکہ میرا خاوند لمبے بالوں کو پسند کرتا ہے اور مجھے وگ استعمال کرنے پر مجبور کرتا ہے، کیا خاوند کی اطاعت کرتے ہوئے مصنوعی بال استعمال کر سکتی ہوں تاکہ میرے بال دیکھنے میں خوبصورت معلوم ہوں اور خاوند کو
|