عورتوں کے لیے اللہ کا سایہ
سوال: حدیث میں ہے کہ سات خوش قسمت حضرات ایسے ہیں جنہیں قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کا سایہ نصیب ہو گا۔ یہ اعزاز صرف مردوں کے لیے ہے یا عورتیں بھی یہ فضیلت حاصل کر سکتی ہیں؟
جواب: قیامت کے دن جن خوش قسمت حضرات کو اللہ کا سایہ ملے گا وہ مندرجہ ذیل ہیں:
۱۔ انصاف کرنے والے حکمران۔
۲۔ وہ نوجوان جو اپنے رب کی عبادت میں پروان چڑھے۔
۳۔ وہ شخص جس کا دل مسجد میں اٹکا رہتا ہے۔
۴۔ وہ دو شخص جو اللہ کے لیے دوستی کریں، جمع ہوں تو اس کے لیے اور جدا ہوں تو بھی اس کے لیے۔
۵۔ وہ شخص جسے کوئی خوبرو اور معزز خاتون برائی کی دعوت دے اور وہ کہہ دے ’’میں اللہ تعالیٰ سے ڈرتا ہوں۔‘‘
۶۔ وہ شخص جو اس قدر پوشیدہ طور پر خیرات دیتا ہے کہ اس کے بائیں ہاتھ کو پتہ نہیں چلتا کہ دائیں ہاتھ نے کیا خرچ کیا ہے۔
۷۔ وہ شخص جو خلوت میں اللہ کو یاد کرے تو بے ساختہ اس کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو جائیں۔
یہ اعزاز صرف مردوں کے لیے خاص نہیں بلکہ عورتیں بھی اس میں شامل ہیں، حتی کہ وہ عورت جو اپنے گھر کی مالکہ ہے اور اپنے گھر میں عدل و انصاف کرتی ہے، بچوں پر ظلم نہیں کرتی، متعلقین میں سے کسی کی حق تلفی نہیں کرتی، بلکہ ہمہ وقت عدل و انصاف کو مقدم سمجھتی ہے وہ ’’انصاف کرنے والے حکمران‘‘ میں شامل ہو گی۔
مسجد کے ساتھ دل کا اٹکا رہنا، اس سے مراد نماز کا انتظار کرنا ہے۔ اسی طرح برائی کی دعوت کو ٹھکرانے والی عورت اور پوشیدہ طور پر بہت زیادہ صدقہ و خیرات کرنے والی اور خلوت میں اللہ کو یاد کر کے آنسو بہانے والی عورتیں بھی اللہ کے فضل و کرم سے عرش الٰہی کے سایہ کی حق دار ہوں گی۔ ان شاء اللہ۔ واللہ اعلم!
منہ کے بل لیٹنا
سوال: کچھ لوگ سوتے وقت منہ کے بل لیٹ جاتے ہیں، کیا شرعی طور پر اس طرح لیٹنا جائز ہے؟ ہمارے خطیب صاحب نے ایک دن خطبہ جمعہ میں اس کی ممانعت بیان کی تھی، قرآن و حدیث کی روشنی میں اس مسئلہ کی وضاحت فرما دیں۔
جواب: ہمارا دین اسلام تمام شعبہ ہائے زندگی میں ہماری رہنمائی کرتا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں سونے کے آداب سے آگاہ کیا ہے۔ آپ نے امت کو ہدایت فرمائی ہے، کہ سونے سے پہلے نماز والا وضو کر لیا جائے پھر بستر کو اپنی چادر کے پلو سے جھاڑا جائے۔ مبادا اس پر کوئی نقصان دہ چیز آ گئی ہو۔ پھر دائیں کروٹ پر لیٹ کر مسنون دعائیں پڑھی جائیں۔ بہتر یہ ہے کہ دعا کے بعد کوئی گفتگو نہ کی جائے۔ جب نیندسے بیدار ہو تو بھی مسنون دعا پڑھے۔ اس کی بہت تاکید کی گئی ہے۔ سونے
|