ایک حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے نکاح کر مردود قرار دیا تھا۔[1]
پھر سوال سے معلوم ہوتا ہے کہ لڑکی نے نکاح فارم پر دستخط بھی نہیں کیے بلکہ اس کی والدہ نے یہ کام کیا ہے، ایسے حالات میں اس قسم کے نکاح کو کیسے صحیح قرار دیا جا سکتا ہے؟ واللہ اعلم!
مانع حمل گولیوں کا استعمال
سوال: شادی کے بعد کچھ عورتیں مانع حمل گولیاں استعمال کرتی ہیں تاکہ انہیں جلدی حمل نہ ٹھہرے،کیا اس مقصد کے لیے مانع حمل ادویات کا استعمال جائز ہے؟ کتاب وسنت کے حوالے سے اس کی وضاحت فرمائیں۔
جواب: مانع حمل گولیوں کے استعمال کی مختلف صورتیں ہیں، بعض صورتوں میں چند شرائط کے ساتھ اسے جائز قرار دیا جا سکتاہے، تاہم اکثر صورتوں میں ایسی ادویات کا استعمال حرام اور ناجائز ہے۔ ان گولیوں کے استعمال کی ناجائز صورتیں حسب ذیل ہیں:
٭ کوئی عورت حمل کے مسئلہ کو مستقل طور پر ختم کرنے کے لیے استعمال کرتی ہے تاکہ اسے کبھی بھی حمل نہ ٹھہرے تو ایسا کرنا بالکل ناجائز اور حرام ہے۔ یہ برتھ کنٹرول کی وہ صورت ہے جس کی دین اسلام میں قطعاً کوئی گنجائش نہیں۔
٭ کچھ عورتیں اپنے حسن و جمال کو برقرار رکھنے کے لیے ایسی ادویات استعمال کرتی ہیں جو حمل کے لیے رکاوٹ ہوتی ہیں، کیوں کہ حمل سے ان کا حسن متاثر ہوتا ہے، ایسا کرنا بھی ناجائز ہے۔
٭ ہمارے ہاں ایک نعرہ چلتا ہے ’’بچے دو ہی اچھے‘‘ اس نعرے کی ترویج کے لیے مانع حمل گولیوں کا استعمال جائز نہیں۔
٭ کچھ عورتیں زیادہ بچوں کی پیدائش پر فکرمند ہوتی ہیں کہ وہ کہاں سے کھائیں گے، ان کی تعلیم کا بندوبست نہیں ہو گا۔ یہ سوچ بھی ایک مسلمان کی شان کے خلاف ہے۔ اس انداز فکر کے پیش نظر مانع حمل تدابیر اختیار کرنا بھی جائز نہیں۔
مانع حمل گولیوں کے استعمال کی ایک جائز صورت حسب ذیل ہیں:
کسی عورت کو بہت جلدحمل ٹھہر جاتا ہے، اس کے بچوں کے درمیان وقفہ بہت کم ہوتا ہے، جس کی وجہ سے بچوں کی صحت اور نگہبانی متاثر ہوتی ہے، خود عورت کی صحت بھی کثرت حمل کی متحمل نہیں ہوتی، بعض اوقات حمل کا یہ تسلسل ہلاکت کا باعث بھی بن سکتا ہے، ایسی عورت مناسب وقفہ کے لیے دو شرائط کے ساتھ مانع حمل گولیاں استعمال کر سکتی ہے:
٭ اسے پیشگی خاوند سے اجازت لینا ہو گی۔ ٭ ان کے استعمال سے صحت اور جان کو خطرہ نہ ہو۔
ان شرائط کے ساتھ مانع حمل گولیاں استعمال کر سکتی ہے، اس کے جواز کی دلیل، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا اپنی بیویوں اور لونڈیوں سے عزل کرنا ہے۔ واللہ اعلم!
عدت وفات کے لوازمات
سوال: میرے والد وفات پا گئے ہیں، میری والدہ عدت وفات کے لوازمات کے متعلق معلومات حاصل کرنا چاہتی
|