چھوٹی بچیوں کو غیر شرعی لباس پہنانا
سوال: ہمارے ہاں خواتین چھوٹی بچیوں کو مختصر لباس پہنا دیتی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ایسا کرنے میں کوئی حرج نہیں، کیوں کہ یہ بچیاں مکمل لباس پہننے کی مکلف نہیں ہیں، کیا ایسا کرنا درست ہے؟ کتاب و سنت کی روشنی میں وضاحت کریں۔
جواب:ہمارے رجحان کے مطابق خواتین کا یہ طریقہ درست نہیں، کیوں کہ اگر بچیوں کو بچپن میں مختصر لباس پہننے کی عادت پختہ ہوگئی تو بڑی عمر میں انہیں مکمل لباس پہننے میں دشواری آ سکتی ہے، اس لیے ماؤں کو چاہیے کہ وہ اپنی بچیوں کی صحیح تربیت کریں اور انہیں ایسا لباس پہنائیں جو شرع کے مطابق ہو۔
جیسا کہ صحابیات کے متعلق احادیث میں ہے کہ وہ عاشوراء کا روزہ رکھنے کی عادت ڈالنے کے لیے شیر خوار بچوں کو دن کے اوقات میں دودھ نہیں پلاتی تھیں بلکہ انہیں کھلونوں میں مصروف رکھتی تھیں تاکہ انہیں روزہ رکھنے کی عادت پڑ جائے۔[1]
خواتین کو چاہیے کہ وہ اس پہلو کو نظر انداز نہ کریں اور بچیوں کی تربیت پر خاص توجہ دیں۔ واللہ اعلم!
عورتوں کے لیے سونا پہننا
سوال: کیا عورتیں سونے کے زیورات پہن سکتی ہیں، ہمارے ہاں کچھ اہل علم کا کہنا ہے کہ عورتیں سونے کے زیورات نہیں پہن سکتیں، اس سلسلہ میں ہماری راہنمائی کریں۔
جواب: عورتوں کو سونے کے زیورات سے زینت حاصل کرنا جائز ہے، قرآن کریم میں اس کے متعلق واضح اشارہ ہے۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
﴿اَوَ مَنْ يُّنَشَّؤُا فِي الْحِلْيَةِ وَ هُوَ فِي الْخِصَامِ غَيْرُ مُبِيْنٍ﴾[2]
’’کیا جو زیورات میں پرورش پائے اور گفتگو کرتے وقت صاف بات نہ کر سکے۔ (وہ اللہ کی اولاد بننے کے قابل ہے؟)‘‘
اللہ تعالیٰ کے اس عمومی فرمان میں عورتوں کے لیے سو نا پہننا جائز ہے خواہ وہ کسی شکل میں ہو۔ کیوں کہ اس مقام پر اللہ تعالیٰ نے زیور کو عورت کے خاص وصف کے طور پر بیان کیا ہے خواہ وہ زیور سونے کا ہو یا کسی اور قیمتی دھات کا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس امر کی وضاحت فرمائی ہے، چنانچہ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ ریشم کو اپنے دائیں ہاتھ میں اور سونے کو اپنے بائیں ہاتھ میں لے کر فرمایا: ’’یہ دونوں چیزیں میری امت کے مردوں کے لیے حرام ہیں۔‘‘[3]
ایک روایت میں وضاحت ہے کہ یہ دونوں میری امت کی عورتوں کے لیے جائز ہیں۔[4]
اسی طرح حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’سونا اور ریشم میری امت کی عورتوں
|