Maktaba Wahhabi

98 - 868
سکتا ہے۔ ۳۔ علماء عراق نے نبیذ کے جواز کا فتویٰ دے دیا تھا اور بعض امراء نبیذ کا استعمال کرتے تھے۔ لیکن اس کو شراب کی بد مستیوں سے کوئی نسبت نہیں ۔ ہارون الرشید کی نسبت تو یقینی طور پر یہ بھی ثابت نہیں کہ اس نے کبھی نبیذ کے دور چلائے ہوں اور ایسی مجلسیں گرم کی ہوں جیسی کہ مذکورہ جھوٹی روایت میں مذکور ہے۔ ہارون الرشید کے زمانے تک عرب کی وہ سادگی اور سپاہیانہ زندگی موجود تھی جس میں شراب خوری کو کوئی دخل نہیں مل سکتا تھا۔ عربی شرافت جس کا ہارون سب سے زیادہ مدعی تھا، ہمیشہ سے شراب خوری کو مذموم اور برا ٹھہراتی تھی، حتیٰ کہ شرفائے عرب عہد جاہلیت میں بھی شراب نہیں پیتے تھے اور اس کو شرفاء کا شیوہ نہیں جانتے تھے۔ یہی وجہ تھی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور سیّدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ اور بہت سے شرفائے عرب عہد جاہلیت میں بھی کبھی اس پلید چیز کے پاس تک نہیں گئے۔ ہارون الرشید اس ذلت و پستی کو احکام اسلام سے قطع نظر کر کے بھی قبول نہیں کر سکتا تھا۔ ۴۔ اس بے دینی اور عام بے حمیتی کے زمانے میں بھی جب کہ ہندوستان میں حکومت اسلامی باقی نہیں ہے اور حکومت موجودہ کی طرف سے کوئی ممانعت نہیں ہے کوئی بے غیرت سے بے غیرت اور ذلیل سے ذلیل شخص بھی گو وہ کیسا ہی کیوں نہ ہو اور خواہ علانیہ شراب کیوں نہ پیتا ہو، یہ کسی طرح پسند نہیں کر سکتا کہ اس کی بہن بھی اس کے ساتھ شراب خوری کرے۔ ہمارے ملک میں چمار اور بھنگی شراب زیادہ پیتے ہیں ۔ غالباً ان بھنگیوں اور چماروں سے بھی یہ نہیں ہو سکتا کہ وہ اپنی بہنوں کو لے کر غیر مردوں کے ساتھ شراب کے دور چلائیں ۔ چہ جائیکہ ہارون الرشید عباسی جس کے دربار میں تابعین اور تبع تابعین موجود تھے، ایسی بے حیائی کا ارتکاب کرتا اور غیرت کے مارے مر نہ جاتا۔ ۵۔ جو لوگ زنا، چوری، شراب خوری کرتے ہیں وہ عموماً اپنے اہل خاندان کو ان کاموں سے ہمیشہ باز رکھنے کی کوشش کیا کرتے ہیں ۔ اگر ہارون کو یہ پلید عادت ہو ہی گئی تھی تو وہ اپنی بہن کو تو ہرگز شراب خوری پر آمادہ نہیں کر سکتا تھا۔ اس کی چہیتی بیوی زبیدہ جس کے ساتھ اس کی محبت حد سے زیادہ بڑھی ہوئی تھی، غالباً سب سے پہلے اس شراب خوری میں اس کی شریک ہو سکتی تھی۔ لیکن زبیدہ خاتون کی نسبت تو کسی نے اس قسم کا کوئی اشارہ تک بھی نہیں کیا اور اس کی زندگی کے دامن پر اس پلید چیز کی ذرا سی بھی کوئی چھینٹ نہیں پڑنے پائی۔ کیسے تعجب کی بات ہے کہ زبیدہ خاتون
Flag Counter