Maktaba Wahhabi

659 - 868
انیسواں باب: دولت قرامطۂ باطنیہ (فارس) قرامطۂ بحرین کا حال اوپر مذکور ہو چکا ہے۔ ان کی سلطنت کے برباد ہونے کے بعد قرامطہ کے عقائد و اعمال میں ایک خاص تبدیلی پیدا ہوئی۔ اگرچہ قرامطہ بحرین کے بادشاہ اعظم کے اعمال و عقائد دوسرے قرامطہ سے جدا تھے اور اس کو مصر کے عبیدی بادشاہ سے سخت نفرت تھی لیکن قرامطہ کی عام جماعت مصر کے عبیدی فرماں روا کو محبت و عقیدت کی نظر سے دیکھتی اور اس کو اپنا خلیفہ مانتی تھی۔ اب جب کہ بحرین کی حکومت ان کے قبضے سے نکل گئی اور عراق و شام میں ان کے لیے کوئی جائے پناہ نہ رہی تو انہوں نے خفیہ طور پر اپنی انجمنیں قائم کیں اور بظاہر مسلمانوں میں ملے جلے رہے ان خفیہ جماعتوں کے ذریعہ انہوں نے اپنی تبلیغ اور اپنی جماعت کے ترقی دینے کا سلسلہ جاری کیا۔ عبیدیوں کی طرح انہوں نے جابجا اپنے داعی مقرر کر دیئے ان داعیوں کی جماعت اپنے رازوں کو بہت محفوظ رکھتی تھی۔ زاہدوں اور پیروں کے لباس میں یہ لوگ نظر آتے اور لوگوں کو اپنا مرید بناتے تھے۔ ان مریدوں میں جس شخص کو وہ اپنے ڈھب کا پاتے اس کو رفیق کا خطاب دیتے اور اپنے مخصوص عقائد تعلیم کرتے رہتے تھے۔ اس طرح ان میں دو طبقے تھے۔ ایک داعیوں کا اور دوسرا رفیقوں کا۔ شام، عراق، فارس اور خراسان میں ہر جگہ داعی پھیل گئے۔ مصر کے عبیدی بادشاہ نے ان کی سر پرستی اور ہر قسم کی امداد کی۔ چنانچہ مصر سے ان داعیوں کے پاس خفیہ طور پر ہر قسم کی امداد پہنچتی رہتی تھی اور سلطنت اسلامیہ کی بربادی کے لیے عبیدیوں نے اسلامی ممالک میں قرامطہ کے داعیوں کا ایک جال غیر محسوس طریقہ پر پھیلا دیا تھا۔ ادھر سلجوقی خاندان ممالک اسلامیہ پر قابض و متسلط ہو رہا تھا اور اس پوشیدہ دشمن سے قطعاً بے خبر تھا۔ قرامطہ بحرین کی حکومت کے مٹنے کے بعد قرامطہ کی تمام تعلیم یافتہ اور ہوشیار جماعت داعیوں کے لباس میں تبدیل ہو گئی تھی اور اسی لیے عبیدی سلطنت کو مصر سے عراق و خراسان کی طرف آدمیوں کے بھیجنے کی ضرورت پیش نہیں آئی۔ چونکہ یہ لوگ ایک مٹی ہوئی سلطنت کے سو گوار تھے، اس لیے موقع پا کر ڈاکہ ڈالنے اور لوگوں کو قتل کرنے میں انہیں کوئی باک نہ تھا چنانچہ یہی داعی یا پیر اپنے رفیقوں یعنی خاص مریدوں کی مدد سے رہزنوں اور ڈاکوؤں کے لباس میں بھی تبدیل ہو جاتے تھے۔ انہوں نے اپنے مریدوں کو تعلیم دی تھی کہ ہر اس شخص کا جو ہمارا ہم عقیدہ نہیں ہے قتل کرنا کوئی جرم کا کام نہیں ۔ اس لیے ان کے وجود سے مسلمانوں
Flag Counter