اندلس کا پہلا حکمران:
طارق و موسیٰ دونوں ملک اندلس کے فتح کرنے والے تھے اور یہ دونوں سردار جتنے دن اندلس میں رہے ملکوں ، شہروں اور قلعوں کے فتح کرنے اور عیسائی امراء سے عہد نامے لکھوانے اور اسلامی حکومت کے تسلیم کرانے میں مصروف رہے، ان دونوں کو فاتح اندلس کہا جا سکتا ہے، اندلس کا پہلا حکمران موسیٰ بن نصیر کے بیٹے عبدالعزیز کو سمجھنا چاہیے، اس کے بعد اندلس کے حاکم یا گورنر یکے بعد دیگرے کبھی دربار خلافت سے، کبھی ممالک مغربیہ کے وائسرائے حاکم قیروان کے دربار سے اور کبھی مسلمانان اندلس کے انتخاب سے مقرر ہوتے رہے، اندلس کے ان حاکموں کو امیران اندلس کے نام سے پکارا جاتا ہے۔
|