Maktaba Wahhabi

672 - 868
ہے وہ حملہ آور ہوتے وقت آبادیوں کو بالکل تباہ و برباد کر دینا چاہتے ہیں ۔ یہ معلوم ہوتا ہے کہ ان کو مال وزر کی طمع نہیں ہے، بلکہ ان کا مقصود دنیا کو ویران و تباہ کرنا ہے۔ مغلوں کا نظم و نسق: مغلوں کا ملک چھ صوبوں یا حصوں میں منقسم تھا۔ ہر حصے پر ایک شخص حکمران تھا اور یہ تمام حکمران ایک بادشاہ کے ماتحت سمجھے جاتے تھے۔ جو مقام طمغآچ میں رہتا تھا۔ ان چھ صوبوں میں سے ایک صوبہ کی حکومت جوزبخر ابن الانقوا کے خاندان میں چلی آتی تھی۔ یہاں تک کہ تومنہ خان ابن یایسنقر خان تک نوبت پہنچی۔ تومنہ خان کے گیارہ بیٹے تھے۔ جن میں سے نو ایک بیوی کے پیٹ سے پیدا ہوئے تھے اور دو دوسری بیوی کے پیٹ سے توام پیدا ہوئے تھے۔ ان دونوں توام بیٹوں کے نام اس نے قبل خان اور قاچولی بہادر رکھے۔ قاچولی کا خواب: ایک رات قاچولی بہادر نے خواب میں دیکھا کہ اس کے بھائی قبل خان کے گریبان سے ایک ستارہ نکل کر آسمان پر پہنچا اور اپنی روشنی زمین پر ڈالنے لگا۔ تھوڑی دیر کے بعد وہ ستارہ غائب ہوا اور اس جگہ دوسرا ستارہ پیدا ہو گیا۔ تھوڑی دیر کے بعد وہ ستارہ غائب ہوا اور اس جگہ تیسرا ستارہ پیدا ہوا۔ اس تیسرے کے غائب ہونے پر جو چوتھا ستارہ نمودار ہوا۔ اس قدر بڑا اور تیز روشنی والا تھا کہ تمام جہان اس کی روشنی سے منور ہو گیا۔ اس بڑے اور روشن تر ستارے کے غائب ہونے پر کئی چھوٹے چھوٹے روشن ستارے آسمان پر نمودار ہوئے اور قاچولی بہادر کی آنکھ کھل گئی۔ وہ اس خواب کی تعبیر کے متعلق غور و فکر میں مصروف تھا کہ اس کو پھر نیند آ گئی اب کی مرتبہ اس نے خواب میں دیکھا کہ خود اس کے گریبان سے ایک ستارہ نکلا اور آسمان پر چمکنے لگا۔ اس کے بعد دوسرا اس کے بعد تیسرا۔ غرض یکے بعد دیگرے سات ستارے نمودار ہوئے ساتویں ستارے کے بعد ایک بہت بڑا اور نہایت روشن ستارہ نمودار ہوا۔ جس کی روشنی سے تمام جہان منور ہو گیا۔ اس بڑے اور روشن ستارے کے غائب ہونے پر کئی چھوٹے چھوٹے ستارے پیدا ہوئے۔ اس کے بعد قاچولی بہادر کی آنکھ کھل گئی۔ اس نے اپنے ان دونوں خوابوں کو اپنے باپ سے بیان کیا۔ تومنہ خان کی تعبیر: تومنہ خان نے سن کر کہا کہ قبل خان کی چوتھی پشت میں کوئی عظیم الشان بادشاہ پیدا ہو گا اور تیری آٹھویں پشت میں ایک عظیم الشان بادشاہ پیدا ہو گا اور میری نسل میں عرصہ دراز تک حکومت و سلطنت رہے
Flag Counter