Maktaba Wahhabi

774 - 868
پہلے فرانس و انگلستان میں لڑائی چھڑی ہوئی تھی مگر پوپ اور دوسرے بااثر عیسائیوں نے دونوں ملکوں کے سلاطین کو سمجھایا اور اس بات پر آمادہ کر دیا کہ بایزید خان یلدرم کا قصہ پاک کر لینے تک یہ لڑائی روکی جائے چنانچہ کاؤنٹ دی نیورس ڈیوآف برگنڈی کے ماتحت علاقہ برگنڈی کے بہادروں کی ایک زبردست فوج ہنگری کے بادشاہ سجمنڈ کی اعانت کے لیے ہنگری کی جانب روانہ کی گئی۔ فرانس کے بہادروں کی ایک زبردست فوج شہنشاہ فرانس کے تین چچیرے بھائیوں جیمس، فلپ اور ہنری کے ماتحت مرتب ہو کر ہنگری کی جانب روانہ ہوئی۔ اس فوج میں شہزادہ کاؤنٹ آف یو بھی شامل تھا۔ فرانس کے بہت سے نواب اور فخر ملک و قوم بہادر سپہ سالار اور فرانس کا امیر البحر بھی اپنی اپنی جمعیتیں لے کر الگ روانہ ہوئے۔ جرمن کے ٹیوٹانک شہزادے اور بڑے بڑے کاؤنٹ اپنی اپنی زبردست فوجیں لے کر ہنگری میں پہنچے۔ بومیریا کے بہادروں کی زبردست فوجیں ایکٹر پیلتن اور کاؤنٹ آف منسپل گریڈ کے ماتحت روانہ ہوئیں ۔ آسٹریا کے سواروں کی ایک فوج کا افسر ہرمین اور دوسری زبردست فوج کا افسر کاؤنٹ دی سلی تھا۔ اسی طرح اٹلی اور دور دراز کے جزیروں سے بھی آزمودہ کار اور بہادر عیسائیوں کی فوجیں ہنگری کی جانب روانہ ہوئیں سینٹ جان یروشلم کے ماتحت بھی عیسائیوں کی ایک زبردست فوج آئی۔ اس طرح جب ہنگری میں عیسائیوں کی افواج قاہرہ کا جماؤ ہو گیا تو سجمنڈ شاہ ہنگری نے اپنی زبردست فوج کو بھی ہر طرف سے جمع کیا اور والیشیا کے عیسائی بادشاہ کو جو سلطان بایزید خان یلدرم کی اطاعت قبول کر چکا تھا لکھا کہ اب تمہارے لیے مناسب یہی ہے کہ بایزید خان یلدرم کی اطاعت ترک کر کے مع اپنی پوری طاقت کے ہمارے شریک ہو جاؤ۔ اس نے بڑی خوشی سے اس پیغام کا خیر مقدم کیا اور جب عیسائی افواج کا یہ سیلاب اس کے ملک میں داخل ہو گیا۔ مگر سرویا کے بادشاہ نے احتیاط سے کام لیا جو پہلے بادشاہ کے مقام کسودا میں گرفتار و مقتول ہونے کے بعد تخت نشین ہو کر بایزید خان یلدرم کا باج گذار و مطیع بنا تھا۔ اس نے اس عیسائی لشکر کی شرکت اختیار نہیں کی۔ عیسائیوں کی عظیم الشان فوج کی یہ خصوصیت قابل تذکرہ ہے کہ اس مرتبہ جس قدر عیسائی افواج مختلف ملکوں کی جمع ہوئی تھیں وہ سب کی سب ہی نہایت بہادر، تجربہ کار اور بارہا کے جنگ آزمودہ سپاہیوں اور سپہ سالاروں پر مشتمل تھیں ۔ اس لشکر کے تمام سپاہی اور تمام سردار عیسائی دنیا کے بہترین اور منتخب جنگ جو تھے۔ اس لشکر کے سپہ سالاروں کا قول تھا کہ اگر آسمان بھی ہمارے اوپر ٹوٹ پڑا تو ہم اپنے نیزوں کی نوکوں پر اس کو روک لیں گے یہ عیسائی لشکر والیشیا اور سرویا کے دو مختلف راستوں سے حدود سلطنت عثمانیہ کی طرف بڑھا۔ سجمنڈ شاہ ہنگری نے جو سپہ سالار اعظم تھا عثمانی سلطنت کی حدود پر پہنچ کر حملہ آوری کا حکم دیا اور بہت جلد ایک کے بعد
Flag Counter